Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال میں امن کے قیام کے لئے چترال سکاوٹس کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی/سابق ایم پی اے سیدسردارحسین شاہ

چترال(ڈیلی چترال نیوز) سابق ایم پی اے اپرچترال سیدسردارحسین شاہ نے چترال کے سرحدی علاقہ استوئی پاس بمبوریت ا ورجنجرت کوہ پوسٹ میں دہشتگروں کی جوابی فارنگ سے چترال سکاوٹس کے چاراہلکاروں کی شہادت پراُن کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اورتعزیت کااظہارکیاہے ۔سیدسردارحسین نے شہداءکی عظیم قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ دھرتی کے سپوتوں نے ملک و قوم کے کل کو محفوظ بنانے کیلئے اپنا آج قربان کیا ہے ان کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔ جام شہادت نوش کرنے والے وطن کے بہادر بیٹے ہمارے ہیرو ہیں۔ ہمارے سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں اور بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔چترال میں امن کے قیام کے لئے چترال سکاوٹس اوردوسرے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button