141

پاک آرمی اور چترال اسکاؤٹس کے جوانوں نے چترال کے سرحدی علاقوں میں لڑتے ہوئے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا ۔ جس ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں.سلیم خان۔

چترال (نامہ نگار) صوبائی نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا سلیم خان نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ
6 ستمبر کے دن چترال اسکاؤٹس کے بہادر جوان دشمن سے مردانہ مقابلہ کرتے ہوئے 4 جوان شھادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوئے۔ دعا ہے کہ اللہ پاک ان کے درجات کو مزید بلند کرے اور جو جوان زخمی ہو کر زیر علاج ہیں ۔ دعا ہے کہ رب کائنات ان کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے آمین
ہم اپنے فورسیز پر فخر کرتے ہیں۔ کہ وہ مادر وطن کی دفاع اور سلامتی کیلئے ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔ یہ ان دہشت گردوں کی بھول ہے کہ وہ چترال جیسے پر امن ضلع میں اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب ہونگے۔
چترال کے امن کو برقرار رکھنے کیلئے چترال کے عوام اور تمام سیاسی قیادت اپنے فورسیز کے ساتھ شانا بشانہ کھڑے ہیں۔ اور کھڑے رہیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں