627

اے کے ایچ ایس پی چترال کے پراجیکٹ فاؤنڈیشن فارہیلتھ اینڈ ایمپاورمنٹ کے زیر اہتمام ڈبلیو ایچ او مینٹل ہیلتھ گیپ کے موصوع پر تین روزہ تربیتی ورکشاپ

چترال (نامہ)آغا خان ہیلتھ سروس چترال کے پراجیکٹ فاؤنڈیشن فارہیلتھ اینڈ ایمپاورمنٹ کے زیر اہتمام ڈبلیو ایچ او مینٹل ہیلتھ گیپ(ایم ایچ گیپ) کے موصوع پر تین روزہ تربیتی ورکشاپ چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں انعقادکیاگیا۔ اس تربیتی ورکشاپ کے پروگرام سہولت کار ایم ایچ گیپ کے ماسٹر ٹرینرز ڈاکٹر فیاض عامر( سائکاٹرسٹ) ، ڈاکٹر نسیم احمد خان (سائکاٹرسٹ ) اور مس زہرہ گل تھے۔ ورکشاپ میں کل 21 شرکاء میں آغا خان ہیلتھ سروس پاکستان کے سیکنڈری ہیلتھ کیئر سنٹرز سے 3 ڈاکٹرز، پرائمری ہیلتھ سنٹرز کی ایل ایچ ویز، ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ کے ایک ڈاکٹر اور نرسز، آغا خان ایجوکیشن سروس، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ (چائلڈ پروٹیکشن یونٹ) اور انٹرنیشنل میڈیکل کور کے سائکالوجسٹ شامل تھے۔ شرکاء ورکشاپ سے خطاب کرتے مقریریں نے کہاکہ چترال میں بڑھتے ہوئے ذہنی مسائل اور اس کے نتیجے میں رونما ہونے والے واقعات تقاضا کرتے ہیں کہ ذہنی مسائل کے شکار افراد کی بروقت نشاندہی اور ذہنی امراض کے ماہرین تک عوام کی رسائی کو اسان بنایا جاسکے۔ تاہم صحت کے مراکز میں ذہنی مسائل کے حوالے سے تربیت یافتہ عملےکی کمیابی سے ذہنی مسائل کے نمٹنے میں گوںاں گوں مشکلات درپیش ہیں۔ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے، بین الاقوامی ادارہ برائے صحت کا متعارف کردہ ایم ایچ گیپ اس حوالے سے ایک بہترین پیش رفت ہے، جس کے ذریعے دوردراز کے علاقوں میں صحت کے عملے کو ذہنی صحت سے متعلقہ مسائل کی نشاندہی ،کاؤنسلنک، ابتدائی طبی امداد، دوا تجوزی کرنا اورپیچیدہ مسئلے کی صورت میں مریض کو برقت ریفر کرنے کی تربیت دی جاتی ہے۔ ورکشاپ کے آخرمیں مختصر اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں منیجرپرائمرہیلتھ کیئرآغاخان ہیلتھ سروس چترال نصرت جہاں ،ایف فار ایچ ای/ ایس ایم کے پراجیکٹ کے منیجر آفسر جان اوردوسروں نے شرکت کی۔ انہوں نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ چترال کے مختلف علاقوں میں ذہنی صحت کے حوالہ سے آگاہی اور ذہنی امراض کی بروقت تشخیص اور علاج کے حوالہ سے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔ پروگرام کے آخر میں شراکاء میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں