آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول کوراغ میں گلوبل اسمعیلی سوک ڈے نہایت جوش و خروش سے منایا گیا

چترال(نامہ نگار) آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول کوراغ میں گلوبل اسمعیلی سوک ڈے نہایت جوش و خروش سے منایا گیا ۔اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے سے غربت کا خاتمہ ،ماحولیاتی مسائل اور صحت سے متعلق فکرو شعور اور آگہی دینا تھا ۔اس حوالے سے ایک پروقار تقریب سکول ہال میں منعقد کی گئی ۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی ADC اپر چترال فدا الکریم تھے اور صدارت کے فرائض صدر اسمعیلی کونسل امتیاز عالم نے انجام دیے ۔ اس پر رونق تقریب میں سکول طالبات کے علاوہ چرن کوراغ کے عمائدین ،اسمعیلی گرلز گائیڈ اور گورنمنٹ اسکول چرن کے طلبہ وطالبات نے شرکت کی ۔
پرنسپل سلطانہ برہان الدین نے مہمانوں کو خوش آمدید اور پروگرام کے اعراض و مقاصد سے آگاہ کیا ۔ موقع کی مناسبت سے طالبات نے مختلف آئٹمز کے ذریعے اسمعیلی سوک دن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ۔
اس موقع پر مہمان خصوصی فدا الکریم نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے مقامی کمیونٹی پر زور دیا کہ آنے والے ماحولیاتی تبدیلی کے ہمیں قبل از وقت منصوبہ بندی کی ضرورت ہے انھوں نے طالبات کو ایک ذمہ دار اور کارآمد شہری بننے کی تلقین کی ۔ اس موقع پر صدر نامدار امامی اسمعیلی ریجنل کونسل اپر چترال امتیاز عالم نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےکہا کہ آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول کوراغ کی خدمات کو سراہا اور کمیونٹی پر زور دیا کہ معاشرے میں مثبت تبدیلی کے لئے ہر فرد تبدیلی کا آغاز اپنی ذات سے کرے ۔
اسی طرح اس تقریب کا احتتام کوراغ سے چرون تک آگہی واک پر ہوئی ۔طالبات اور اساتذہ روڈ کے ارد گرد موجود کاغذ ، شاپر اور کچرے چن کر گلوبل اسمعیلی سوک دن کے حوالے سے عوام الناس کو عملی شعور دینے کی کوشش کی ۔

Check Also

امیر ضلع لوئیر چترال مولانا جمشید احمد کی قیادت میں ل پر بجلی کے بلوں میں اضافے، بے جا ٹیکسس، مہنگائی اور چترال میں ہونے والی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

چترال (نمائندہ ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی کال پر امیر ضلع …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *