ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایس آئی ایف پراجیکٹ متاثرہ علاقوں میں سیلاب زدہ انفراسٹرکچرز کی بحالی میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہے ہیں ایسے بحال رکھاجائے ،عمائدین ریشن

چترال (ڈیلی چترال نیوز)سابق وی سی چیئرمین ریشن شہزادہ مینر،کسان کونسلرچراغ الدین ،سماجی کارکن شہزادہ احمدشہزاد نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ گذشتہ کئی سالوں وادی ریشن قدرتی آفات کے زد میں آنے کی وجہ یہاں کے باسیوں کی کافی حدتک متاثرہوچکے ہیں گذشتہ کئی سالوں سے ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایس آئی ایف پراجیکٹ متاثرہ علاقوں میں سیلاب زدہ انفراسٹرکچرز کی بحالی اوردوسرے کاموں میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔علاقے کے مکینوں نے ریشن کےمتاثرہ علاقوں کی مکمل بحالی تک ایس آئی ایف پراجیکٹ کوچالورکھنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ورلڈ فوڈ پروگرام اور ایس آئی ایف کی جانب سے اپنی نوعیت کا منفر د پراجیکٹ ہے جس سے سوفیصد آبادی پوری طرح مستفید ہورہی ہے اس پراجیکٹ کی سرگرمیوں کے باعث نہ صرف غربت میں کمی آئی ہے بلکہ وہ آنے والے دنوں میں سیلاب کے خلاف اپنے آپ کو تیار بھی کرلئے ہیں تاکہ وہ اس کے نتیجے میں کم سے کم نقصان سے دوچار ہوں۔



