تازہ ترین

اپر چترال کے سیلاب زدہ گاؤں ریشن، گرین لشٹ اور زئیت میں پاکستان ہلال احمر کی مالی تعاون سے سیلاب سے بچاؤ کے لئے تعمیر شدہ حفاظتی پشتوں کا افتتاح

چترال (نمائندہ )پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے صوبائی چیر مین حبیب ملک اورکزئی اور جرمن ریڈکراس کے سربراہ برائے پاکستان آصف امان خان نے اپر چترال کے سیلاب زدہ گاؤں ریشن، گرین لشٹ اور زئیت میں پاکستان ہلال احمر کی مالی تعاون سے سیلاب سے بچاؤ کے لئے تعمیر شدہ حفاظتی پشتوں کا افتتاح کیا اور کمیونٹی سے مل کر ان کے مسائل اور مستقبل کے حوالے سے تجاویز سے آگہی حاصل کی۔ اس موقع پر مقامی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے دنیا تباہی کے کنارے کی طرف بڑھ رہی ہے اور پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک اس کے مہلک اور تباہ کن اثرات کی زد میں ہیں اور اس خطرے کی شدت میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے جوکہ انتہائی تشویشناک بات ہے۔ ان کاکہنا تھاکہ پاکستان اورجرمن ریڈکراس کمیونٹی کو ان ڈیزاسٹروں کے اثرات کی شدت سے بچانا ہے جس میں کمیونٹی کو ٹریننگ کی فراہمی کے ذریعے تیار کرنے اور خطرے کی زد میں واقع ان علاقوں میں حفاظتی پشتے اور دوسرے اسٹرکچرز کی تعمیر کرکے سیلاب سے ان گاؤں کو فوری طور پر بچانا ہے جبکہ چترال کے ریشن، گرین لشٹ اور زئیت کے مقامات پر حفاظتی پشتوں کی تعمیر اسی کا ایک تسلسل اور کڑی ہے۔مقامی کمیونٹی کے رہنماؤں نے پاکستان ریڈکریسنٹ سوسائٹی اور جرمن ریڈکراس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ان علاقوں میں سیلاب نے گزشتہ دو دہائی سالوں سے تباہی وبربادی مچادی ہے اور ان حفاظتی اسٹرکچرز کی تعمیر سے ان کے گاؤں کو سیلاب سے مکمل طور پر تحفظ حاصل ہوگا جبکہ کمیونٹی کے افراد میں قدرتی آفات کے بارے میں آگہی بھی پیدا ہوگئی ہے جس سے وہ اس کی شدت میں کمی لاسکتے ہیں۔ بعدازاں گورنمنٹ ہائی سکول ریشن کے طلباء نے آفات سماوی کے وقت فرسٹ ایڈ کی فراہمی کا نمائشی مظاہر ہ بھی کیا۔ دریں ا ثناء پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے زیر اہتمام پریڈ گراونڈ لویر چترال میں کمیونٹی کے ممبران میں نان فوڈ آئیٹمز تقسیم کی۔ پی آر سی ایس کے ڈسٹرکٹ سیکرٹری اعجا ز الرحمن بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button