تازہ ترین
25اکتوبر2023 بروزبدھ صبح 10 بجے گورنمنٹ ہائی سکینڈری سکول بروم اویرمیں کھلی کچہری کاانعقاد کیاجائے گا/سابق تحصیل نائب ناظم فخرالدین

چترال(ڈیلی چترال نیوز) سابق تحصیل نائب ناظم اپرچترال فخرالدین نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ 25اکتوبر2023 بروزبدھ صبح 10 بجے گورنمنٹ ہائی سکینڈری سکول بروم اویرمیں کھلی کچہری کاانعقاد کیاجائے گا۔ڈپٹی کمشنراپرچترال محمدعرفان عوامی شکایات سنیں گے۔ انہوں نے کہاکہ کھلی کچہری کامقصدعلاقے کے مکینوں کودرپیش مسائل کافوری حل یقینی بناتے ہوئے انہیں ہرممکن ریلیف فراہم کرناہے۔ اس لئے عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ زیادہ تعداد میں اپنے حاضری کویقینی بناکر اپنے ذاتی اورعلاقائی مسائل گھرکے دہلیزمیں حل کریں۔



