تازہ ترین

تحصیل چیئرمین دروش کو عہدے سےبرطرف کرنے کے لئےجلدہی الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ریفرنس دائرکیاجائے گا/قائم مقام ضلعی صدرپی پی پی شریف حسین

چترال(پریس ریلیز)پاکستان پیپلز پارٹی لوئرچترال کا ایک ہنگامی اجلاس قائم مقام ضلعی صدرشریف حسین کےزیرصدارت ضلعی آفس پی پی پی چترال میں منععقدہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدرلوئرچترال شریف حسین اوردوسروں نے کہاکہ گزشتہ بلدیاتی انتخابا ت میں تحصیل دروش سے شہزدہ خالد پرویز پاکستان پیپلز پارٹی نامزد امیدوار کی حیثیت سے پاکستا ن پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر کامیاب ہوکر تحصیل میئر/چیئرمین منتخب ہوا۔ اب پارٹی قیادت کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ شہزادہ خالدپرویزاپنی رہائش گاہ دروش میں ایک میٹنگ منعقد کرکے پی ٹی آئی پرویزخٹک گروپ میں شمولیت کااعلان کیاہے ۔لہذا پارٹی قواعدوضوبط کی روسے شہزادہ خالدپرویز کی پارٹی سے بنیادی رکنیت ختم کی جاتی ہے ۔ آج کے بعدشہزادہ خالدپرویزموضوف کاپاکستان پیپلزپارٹی سے کوئی تعلق وواسطہ نہیں رہاہے۔ اوراُن کے فعل قول کاپاکستان پیپلزپارٹی ذمہ دارنہیں ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ تحصیل چیئرمین دروش کو عہدے سےبرطرف کرنے کے لئےجلدہی الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ریفرنس دائرکیاجائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button