77

الخدمت فاٶنڈیشن اسکول قتیبہ کیمپس دنین چترال کی ہونہار طلبإ وطالبات نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے ہوئے درجہ ذیل پوزیشنز اپنے نام کرلی

چترال(ڈیلی چترال نیوز)الخدمت فاٶنڈیشن اسکولز لٹیریری فیسٹِول کا انعقاد گذشتہ روز مسلم ایجوکیشن کمپلیکس پشاور میں ہوا۔ جس میں صوبے بھر سے باٸیس اسکولز کی طلباوطالبات نے آٹھ مختلف کیٹیگریز میں مقابلہ کیا۔ شاندار اور انتہاٸی پر سکون ماحول میں تمام مقابلے منعقد ہوٸے۔ جس میں الخدمت فاٶنڈیشن اسکول قتیبہ کیمپس دنین چترال کی ہونہار طلبإ وطالبات نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے ہوئے درجہ ذیل پوزیشنز اپنے نام کرلی۔ ابو سنان ذاکر (حسنِ قرآت) (پہلی پوزیشن)، فضل الرحمٰن (اردو تقریر) ( پہلی پوزیشن) بِھا عرش برین (انگلش تقریر) ( پہلی پوزیشن)،جنت العدن، شبانہ وجیہ (آرٹ) ( پہلی پوزیشن)،آسمإ بی بی (انگریزی مضمون نویسی ) ( پہلی پوزیشن)،اشتافیلہ، عمارہ ( بیت بازی) ( پہلی پوزیشن)،محمد مرتضٰی (نعت خوانی) ( تیسری پوزیشن) حاصل کی۔فیسٹِول کے مہمان خصوصی ایڈیشنل سیکریٹری ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا محترم فضل حسین تھے۔ ایٹا کے صوباٸی ڈائریکٹر ڈاکٹر یاسر عمران ، صدر الخدمت فاٶنڈیشن کے پی کے خالد وقاص اور ڈائریکٹر الخدمت الفلاح اسکالر شپ پروگرام ڈاکٹر الیاس فاروقی نے پروگرام کو رونق بخشی۔ اس کے علاوہ تمام اسکولز کے پرنسپلز، اساتذہ کرام اور طلباو طالبات نے شرکت کی۔اس شاندار لیٹریری فیسٹِول کے انعقاد پہ الخدمت فاٶنڈیشن ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا مبارکباد کی مستحق ہے۔ میں اپنے تمام صوبائی پوزیشن ہولڈرز، اساتذہ کرام اور ان کے والدین کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں