Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

سطح سمندر سے14000فٹ بلندی پر واقع واخان کوریڈور کے دامن بروغل میں حکومتی بے حسی، بد انتظامی اور عدم توجہ کی بنا پر مقامی لوگ انتہائی مشکلات سے دو چار

چترال (نمائندہ ) سطح سمندر سے14000فٹ بلندی پر واقع واخان کوریڈور کے دامن بروغل میں حکومتی بے حسی، بد انتظامی اور عدم توجہ کی بنا پر مقامی لوگ انتہائی مشکلات سے دو چار ہو گئے ہیں۔ امداد کی اپیل کے پچیس دن گزرنے کے باوجود حکومی بے حسی سے علاقے میں محرومی اور مایوسی کی فضا پیدا ہو گئی ہے، اور کسی بڑے جانی نقصان کی صورت میں انسانی المیہ رو نما ہو سکتا ہے جس کا حکومت انتظار کر رہا ہے۔ وادی بروغل کے کئی افراد خوراک اور حیوانات کیلئے چارہ کی نایابی کے باعث یارخون کی طرف نقل مکانی کر چکے ہیں۔ بروغل کے عوام کی نمایندگی کرتے ہوئے سابق ناظم ویلج کونسل بروغل امین جان تاجک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر حکومت سے اپیل کی کہ بروغل کے لوگوں کی مشکلات کو سنجیدہ لیا جائے اور فوری طور پر بروغل روڈ کھولنے کے ساتھ ساتھ خوراک اور مال مویشیوں کیلئے چارہ کا انتظام کیا جائے تاکہ لوگوں اور مال مویشیوں کو ہلاک ہونے سے بچایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بروغل میں تین سے چار فٹ برف موجود ہے۔ بروغل روڈ گذشتہ چار مہینوں سے برف کی وجہ سے بند ہے۔ انہوں نے کہا، کہ بروغل کا معروف پالتو جانور خوش گاؤ ودیگر حیوانات کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے ان کی بقا کو بھی خطرات درپیش ہیں۔
امین جان نے کہاکہ بروغل کے لوگ صحت کے سنگین مسائل سے دو چار ہیں، علاقہ ڈسپنسری تک سے محروم ہے اور یہاں ادویات نام کی چیز کسی مریض کو دستیاب نہیں، جبکہ شدید سردی سے سینے کی کئی بیماریاں پھیل چکی ہیں، اور بچے،خواتین اور ضعیف العمر لوگ بری طرح بیماریوں مبتلا ہیں۔
آنہوں نے حکومت پاکستان، ورلڈ فوڈ آرگنائزیشن اور آکاہ کے ساتھ ساتھ دیگر خیراتی اداروں سے فوری ریلیف پہنچانے کا مطالبہ کیا اور بروغل روڈ کی ہنگامی بنیادوں پر صفائی کی اپیل کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button