آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ پاکستان کی جانب سے ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچاؤ کے سلسلے میں ورکشاپ کا اہتمام

چترال ( نامہ نگار)آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ پاکستان اور INTIGRATION کے زیر اہتمام Consultative Workshp on Development of a Climate Change Adaptaion Planکے موضوع پر چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں چترال کے تمام انتظامی اداروں کے نمائندوں، AKDN کے تمام ذیلی اداروں کے نمائندوں اور مختلف دوسرے اداروں کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد ماحولیاتی تبدیلی سے بچاؤ کے سلسلے میں ایک جامع پلان تشکیل دینا تھا۔ جس میں چترال کے تمام اسٹیک ہولڈرز کی رائے شامل ہو۔
آر پی ایم AKAHP ولی محمد خان نے ورکشاپ کے شرکاء سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج یہاں پر موجود تمام افراد اپنے اپنے اداروں کی نمائندگی کے ساتھ ساتھ چترال کی بھی نمائندگی کررہے ہیں۔ ماحولیاتی تبدیلی اور اس کے مضر اثرات سے پوری دنیا متاثر ہورہی ہے۔ مگر ترقی یافتہ دنیا اس سلسلے میں ایک جامع پلان بنا کر اس پر کام کا بھی آغاز کرچکی ہے۔ حولیاتی تبدیلیوں سے رونماہونے والے اثرات سے بچانے کے لئے بروقت ایک جامع پلان کی ہمیں سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ آج یہاں پر جمع ہونیوالے تمام پروفیشنل افراد ایک بہترین پلان تیارکرنے میں انتظامیہ کی مدد کریں گے تاکہ ہم اپنے چترال کو دوبارہ سے ماحول دوست علاقہ بنا سکیں۔
INTIGRATION کے ٹیم لیڈ اسماعیل نے پلان کی ضرورت، تیاری اور سلسلے میں مختلف اداروں کے کردار پر شرکاء کو تفصیل سے آگاہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ہم گزشتہ چھ ماہ سے کام کررہے ہیں آج کا ورکشاپ بھی اسی سلسلے میں منعقد کیا جارہا ہے کہ ہم مزید اسٹیک ہولڈرز سے رائے لینے کے بعد ایک بہتر پلان تیار کرسکیں۔
پروگرام کے آخر میں شرکاء کو گروپ ورک کے ذریعے اپنی اپنی رائے دینے اور مختلف گروپس کے ذریعے ماحول دوست پلان بنانے اور اسے پیش کرنے کا موقع فراہم کیا گیا جس میں شرکاء نے بھر پور طریقے سے حصہ لیا اور اپنی رائے سے آرگنائزرز کو آگاہ کیا۔