ایون کے عوامی حلقوں نے ایون کالاش ویلیز روڈ کی زورو شور سے جاری کام کو ڈپٹی کمشنر چترال محمد عمران خان کی ذاتی دلچسپی کی مرہون منت قرار

چترال ( محکم الدین ) ایون کے عوامی حلقوں نے ایون کالاش ویلیز روڈ کی زورو شور سے جاری کام کو ڈپٹی کمشنر چترال محمد عمران خان کی ذاتی دلچسپی کی مرہون منت قرار دیتے ہوئے اس کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہا ۔ کہ این ایچ اے حکام عرصے سے مختلف بہانے تراش کر کالاش ویلیز روڈ کی تعمیر ایون ائریےمیں بالکل بند کر دی تھی ۔ مقامی لوگ این ایچ اے کی عدم دلچسپی اور کام میں سست روی کی بنا پر بہت مایوس ہو چکے تھے ۔ اب موجودہ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان کی ذاتی دلچسپی سے این ایچ اے حکام نہ صرف کام شروع کرنے پر مجبور ہوئے ،بلکہ سڑک کی تعمیر کا کام زورو شور سے جاری ہے ۔ عوامی حلقوں نے کہا ۔ کہ لوگوں کو ان کے مکانات و آراضی کے معاوضے ادا کرنے کے بعد مختلف حیلے حوالے بنا کر سڑک کی تعمیر میں تاخیری حربے استعمال کرنا ادارے پر سوالیہ نشان ہے ۔ جس کے خلاف ڈپٹی کمشنر چترال لوئر نے انتہائی احسن قدم اٹھایا ہے ۔ اور عوام امید رکھتی ہے ۔ کہ جاری کام میں مزید تیزی لائی جائے گی ۔ عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر چترال سے یہ بھی مطالبہ کیا ۔ کہ انتظامیہ کی طرف سے اس روڈ کی تعمیر کی مسلسل نگرانی کی جائے ۔ اور کام میں کسی بھی صورت تعطل نہ آنے دیا جائے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ بعض ادارے عدم تعاون کا مظاہرہ کرکے عوام کے لئے مسائل پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ ان اداروں کو بھی سڑک کی تعمیر کے دوران پیدا ہونے والے مسائل کو عارضی طورپرحل کرنے کیلئے متبادل عارضی انتظام کرنے کا پابند بنایا جائے ۔۔ عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر چترال کی طرف سے عوامی مفاد کے کاموں میں دلچسپی کو انتہائی سراہا۔اور کہا کہ شہید اسامہ وڑائچ کے بعد چترال کے پہلے ڈپٹی کمشنر ہیں ۔ جو متحرک ہیں ۔ اور سرکاری و عوامی کاموں پر نظر رکھتے ہیں ۔ اور ان کی انجام دہی میں بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں





