Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ایڈوکیٹ شیر بہادر اور عبدالرشید خاندان سمیت جے یو آئی کے انتخابی قافلے میں شامل

چترال (نامہ نگار) دروش کے معروف شخصیت شیر بہادر ایڈوکیٹ اور عبدالرشید نے اپنے خاندان سمیت جمعیت علماۓ اسلام میں شامل ھوکر ایک کارکن کی حثیت سے دن رات انتخابی کمپین چلانے کا عہد کیا اور آنے والے وقتوں میں جمعیت کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ عبدالرشید پہلے سے ہی جمیعت علماۓ اسلام کے ضلعی رکن تھے مگر ناراض ھو کر غیر فعال ھو گئے تھے۔ آج پارٹی کے رہنماوں نےاس کی ناراضگی دور کرکے اسے واپس جمعیت علماۓ اسلام کے قافلے میں شامل کیا ۔

اس موقع پر جمیعت کے سابق صوبائی و موجودہ معاٶن ضلعی سالار صلاح الدین طوفان ، مولانا حاجی احمد ، کاشف ابن جمال سردار علی اور آصف اللہ بھی موجود تھے ۔
جمیعت میں شامل ہونے والے ایڈوکیٹ شیر بہادر و ساتھیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور پارٹی کے پرچم پیش کئے گئے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button