Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ضلعی انتظامیہ لوئرچترال کے زیر اہتمام کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پانچ فروری یوم استحصال کے طور پر منایا گیا

چترال(ڈیلی چترال نیوز)ضلعی انتظامیہ لوئرچترال کے زیر اہتمام کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پانچ فروری یوم استحصال کے طور پر منایا گیا، اسسٹنٹ کمشنرآفس سے گورنمنٹ ہائی سکول چترال تک تک ریلی نکالی گئی۔ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنرلوئرچترال محمدعاطف جالب کررہے تھے۔. جس میں سرکاری محکموں کے ذمہ داروں کے علاوہ سمیت سول سوسائٹی کے افراد نے کثر تعداد میں شرکت کی ۔اے سی چترال نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ غاصب ہندوستان نے کشمیرپر قبضہ کر رکھا ہے ۔ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کا حق دیا جائے ۔کشمیر پاکستان کی شاہ رگ ہے ۔ اسے ظلم وجبر سے قبضہ نہیں کا جاسکتا ۔ ریلی کے شرکاء نے کشمیر کے سلسلے میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button