Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال لوئر میں جنرل الیکشن کےلئے انتخابی سامان کی منتقلی کا عمل مکمل

چترال (نامہ نگار)الیکشن کے پرآمن انعقاد کیلےضلع لوئر چترال کے تمام پولنگ اسٹیشنز کیلے پولنگ میٹیریل ,سرکاری عملہ اور سیکیورٹی نفری روانہ کرنے کا سلسلہ مکمل کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افیسر لوئر چترال محمد عمران خان نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر فلک ناز , اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز ڈاکٹر محمد عاطف جالب اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش ڈاکٹر محمد علی کے ہمراہ گورنمنٹ سیںنٹینئیل ماڈل ہائی سکول گراونڈ میں تمام پولنگ اسٹیشنز پر جانے والے سرکاری عملے اور سیکیورٹی فورس کے جوانوں کو ضروری ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن جیسے قومی فریضے کو احسن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔صحیح نیت اور ایمانداری کو اپنا شعار بنائیں۔

الیکشن میٹیریل ، پولنگ عملے کا تحفظ اور الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عمل پیرا ہوکر غیر جانبداری کا مظاہرہ کرکے اپنی فرائض سر انجام دیں، پر امن انتخابات کے انعقاد کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ انتخابی میٹیریل کی بحفاظت ترسیل اور عملہ کی حفاظت کو بھی ہرصورت یقینی بنایا جاۓ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button