اپر اور لویر چترال کے اضلاع میں مختلف سڑکیں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کے نتیجے میں موٹر گاڑیوں کی ٹریفک کے لئے بند

چترال (نمائندہ ) حالیہ برفباری کے بعد اپر اور لویر چترال کے اضلاع میں مختلف سڑکیں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کے نتیجے میں موٹر گاڑیوں کی ٹریفک کے لئے بند ہوگئے ہیں جن میں بعض کو دوبارہ کھول دئیے گئے ہیں جبکہ بعض پر کام جاری ہے۔ بونی روڈ پر واقع استانگول کے مقام پر بند سڑک کو برفانی تودہ ہٹانے کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا ہے جس کے بعد اپر چترال اور لویر چترال کارابطہ بحال ہوگئی۔ گرم چشمہ روڈ کے مختلف مقامات پر بھی پہاڑی تودے ہٹانے کا کام جاری ہے اور کسی بھی وقت ٹریفک بحال ہوجائے گی جس کی نگرانی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عدنان حیدر ملوکی کررہے ہیں۔ دریں اثنا ء ا پر چترال کے ڈپٹی کمشنر محمد عرفان الدین نے اپر چترال کے مکتلف ویلی روڈاز کی صورت حال کا جائزہ لیا اور حالیہ برفباری کے بعد ٹریفک کو چالو رکھنے کے لئے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اور ٹی ایم ایز کے افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ سڑکوں سے لینڈسلائیڈنگ کاملبہ اور پتھر ہٹانے کے کام کو فوقیت دی جائے تاکہ عوام کو تکالیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔