Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال میں مادری زبانوں کا عالمی دن منایا گیا ۔ ضلع کونسل میں تقریب ،ڈپٹی کمشنرمحمد عمران خان مہمان خصوصی تھے

چترال (محکم الدین ) مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر ضلعی انتظامیہ چترال اور یوتھ آفس کے اشتراک سے ایک تقریب ضلع کونسل ہال چترال میں منعقد ہوا ۔ جس میں ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان مہمان خصوصی تھے۔ جبکہ صدر محفل کے فرائض ممتاز غزل گو شاعر و ادیب ذاکر محمد زخمی تھے ۔ مہمانان اعزاز میں معروف مزاحیہ شاعر و صداکار اقبال الدین سحر ،شہزادہ فہام عزیز اور یوتھ آفیسر سردار علی وزیر شامل تھے ۔فدا محمد نے بطور آرگنائزر خدمات انجام دیں ۔ تقریب میں بڑی تعداد میں زبانوں سے تعلق رکھنےوالےدانشور، محققین ،ادباء اور کالج و یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات نے شرکت کی ۔ پروگرام کی نظامت ماہرتعلیم عالمگیر بخاری نےکی ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر چترا ل محمد عمران خان نے زبانوں کے عالمی دن کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئےکہا ۔ کہ زبان کسی بھی برادری اور قوم کی شناخت ہوتی ہے ۔جس کی حفاظت اپنی شناخت کو زندہ رکھنے کے مترادف ہے۔ چترال میں کھوار زبان و ادب اور سپورٹس کی ترقی کیلئے میری خدمات کی جہاں بھی ضرورت پڑے ۔ مجھے اپنے ساتھ پائیں گے۔ تقریب میں پروفیسر ظہورالحق دانش نے "مادری زبانوں کی اہمیت” فرید احمد رضا نے ” کثیر اللسانی تعلیم بین النسلی تربیت کا ایک قومی ستون ” شیر عظیم مڈگلشٹی نے "مڈگلشٹی زبان”نابیگ ایڈوکیٹ نے "کالاشہ زبان کی تاریخی اہمیت اور چترال پر کالاشہ قوم کی حکومت اور موجودہ وقت میں کالاشہ زبان کے تحفظ میں چترال کے لوگوں کے مثبت کردار کے حوالے سے اپنےمقالات و خیالات پیش کئے ۔ ممتاز شاعر و صداکار اقبال الدین سحر نے اپنی زبان کے تحفظ اور فروغ کو ہر ایک کیلئے ضروری قرار دیا ۔ تقریب کے آ خر میں ایک آگہی واک کیا گیا ۔ جو ضلع کونسل اور سیکرٹریٹ روڈ سے ہوتا ہوا پریس کلب چترال پہنچ کر اختتام پذیر ہوا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button