149

ڈی سی افس لوئر چترال میں ماہ رمضان کے دوران اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور ناجائز منافع خوری روک کر عوام کو ریلیف دینے کیلئے ایک غیر معمولی اجلاس منعقد

چترال ( محکم الدین ) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان کی زیر صدارت ان کے آفس میں ماہ رمضان کے دوران اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور ناجائز منافع خوری روک کر عوام کو ریلیف دینے کیلئے ایک غیر معمولی اجلاس منعقدہوا ۔ جس میں اسسٹنٹ کمشنر چترال ڈاکٹر عاطف جالب ،اے اے سی حیدر ملوکی ، ڈسڑکٹ فوڈکنٹرولر ، حلال فوڈ اتھارٹی ، انتظامیہ کے دیگر آفیسران تجار یونین کے عہدہ داروں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چترال نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی طرف سے ماہ رمضان میں آشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے احکامات پر سو فیصد عملدرآمد کرنے کیلئےبھر پور اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اور انتظامیہ کی طرف سے اس کیلئے چترال شہر کے اتالیق پل ، چیو پل دنین ، ایون بازار ، دروش بازار اور گرم چشمہ میں کمپلینٹ اینڈ مانٹیرنگ ڈسک بنائے گئے ہیں ۔ جہاں سرکاری مقررہ ریٹ سے زیادہ قیمت وصول کرنے والے سبزی فروش ، گوشت و مرغی فروش اور اشیاء خوردونوش میں نا جائز منافع خوروں کے خلاف عوام اپنے شکایات درج کریں گے ۔ جس پر فوری کاروائی کی جائے گی ۔ اور ایسے لوگوں کو جیل اور جرمانے کی سزا دی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنرنے کہا ۔ کہ وزیر اعلی کے حکم کے مطابق ماہ رمضان میں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سحری و افطاری اور چلڈرن ہسپتال چترال میں صرف سحری کا انتظام کیا جائے گا ۔ تاکہ ماہ صیام میں لوگوں کو کھانے پینے کی مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے ۔ ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ نرخناموں پر عملدر آمد کو یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ کی مدد کریں ۔ تاکہ ناجائز منافع خوروں اور عوام کا استحصال کرنے والے کا راستہ روکا جا سکے ۔ انہوں نے انتظامیہ کے آفیسران کو ہدایت کی ۔ کہ ریڑھی بانوں اور چھاپڑی والوں کیلئے الگ جگہ کا تعین کیا جائے ۔ جہاں یہ لوگ اپنا کاروبار کر سکیں ۔ کسی کو بھی چترال بازار کو قبضہ کرنےکی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ بازار میں ایک ہتھ ریڑھی بھی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ اور نہ بازار میں دکانوں کے سامنے روڈ پر کسی کو گاڑئ کھڑی کرنے کی اجازت ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ خلاف ورزی کرنے والے گاڑی مالکان کو کم از کم پانچ ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا ۔ڈپٹی کمشنر نے روزانہ کی بنیاد پر نرخناموں پر عملدر آمد کو یقینی بنانے کیلئے ہر ڈیسک کیلئے اسٹاف متعین کیا ۔ جو صبح سات بجے سے افطار کے وقت تک ڈیوٹی انجام دیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں