402

چترال بمبوریت میں سوشل ایکٹی وسٹ نوجوان عمارت کی چھت سے گر کر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔ عوامی حلقوں کی طرف سے متاثرہ خاندان کو ڈیزاسٹر ڈیتھ پیکج دینے کا مطالبہ

چترال ( محکم الدین ) کالاش ویلی بمبوریت کے مقام برونٹھار سے تعلق رکھنے والا نوجوان انجم ولد سلطان روم عمارت کے چھت سے نیچے گرکر شدید زخمی ہوا ۔ اور برفباری کی وجہ سے خراب سڑک کے باعث اسے بروقت طبی امداد مہیا نہیں کیا جاسکا ۔ جس کی وجہ سے بغیر طبی امداد کی فراہمی کے اس کی موت واقع ہوئی ۔ انجم ایک سوشل ورکر اور سپورٹس مین نوجوان تھا ۔ لیکن گذشتہ روز مقامی سپورٹس ٹیمیں برف پر سنو گالف (کیریک گاڑ ) کھیل رہے تھے ۔ کہ اس دوران گیند زیر تعمیر ماڈل تھانے کی چھت پر گر کر پھنس گیا ۔ تو انجم گیند تھانے کی عمارت کی چھت سے نیچے اتارنے کیلئے اوپر چڑھ گیا۔ لیکن اترتے ہوئے اس کا پاوں پھسل گیا۔ اور وہ نیچے پڑے ہوئے پتھروں پر گرا ۔ جس کے نتیجے میں اسے شدید چوٹیں آئیں ۔ اس کو بچانے کیلئے ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئیں ،لیکن وادی بمبوریت کی خراب سڑک کے باعث علاج معالجے کیلئےایمر جنسی بنیاد پر کہیں بھی نہیں پہنچایا جاسکا ۔ اور وہ بمبوریت میں ہی دم توڑ گیا ۔ انجم کو گذشتہ روز ہزاروں اشکبار انکھوں کے سامنے سپرد خاک کر دیا گیا ۔ عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ چترال اور نومنتخب وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے اپیل کی ہے۔ کہ برفباری اور خراب سڑکوں کی وجہ سے جان بحق ہونے والے نوجوان سوشل ایکٹی وسٹ انجم کے والدین کو ڈیزاسٹر ڈیتھ پیکیج دیا جائے ۔ تاکہ بوڑھے والدین کو سپورٹ مل سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں