105

این ڈی ایم اے کے ریلیف فنڈز کی جانچ پڑتال کرکے اصل مستحقین کو دیا جائے / صدر پی پی اپر چترال سیدشیرحسین

چترال (نامہ نگار) صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع اپر چترال سید شیر حسین نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ حالیہ شدید برف باری سے اپر چترال کےاکثر علاقے متاثر ہوچکے ہیں ۔لوگوں کے گھروں کو شدید نقصان ہوا ہیے،این ڈی ایم اے ،پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرین کیلے بھیجے گئے امدادی پکیج میں بڑی بے ضابطگی کا انکشاف ہوا ہیے۔۔
پی ٹی آئی اپر چترال کی ضلعی لیڈر شب اور انتظامیہ کی ملی بھگت سے امدادی رقوم من پسند افراد اور رشتہ داروں میں تقسیم کیے گۓ ہیں ۔مخصوص علاقوں کو فوکس کیا گیا ہیے حلانکہ بالائی چترال بروعل یارخون لشٹ کھوت لاسپور ریچ تریچ اویر وعیرہ دیہات شدید متاثر ہونے کے باوجود اپر چترال کے لسٹ میں موجود نہیں ۔
ہمارا مطالبہ ہیے کہ مزکورہ علاقوں کے مکینوں کے نقصانات کا بھی فوری نوٹس لیکر امدادی پکیج میں شامل کیا جاۓ۔اور جو چیک عیر مستحقین اور منظور نظر افراد میں بانڈھے گیے ہیں انکی مکمل جان پڑتال کے بعد اصل حقداروں کو امدادی رقوم دے دیا جاۓ
بصورت دیگر پاکستان پیلز پارٹی اپر چترال اور انکے ورکرز احتجاج پر نکل آئینگے تو اسوقت ہم انتظامیہ اور پی ٹی آئی کے سارے گھپلے اور کرپشن عوام کے سامنے لائینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں