138

چترال میں پولیس کا خدمت مرکز سات مختلف شعبوں میں عوام کی خدمت میں مصروف اور جدید ترین تقاضوں سے ہم آہنگ فورس ہے ڈی پی او لویر چترال عبدالستارخان

چترال (نمائندہ ) قائم مقام ڈی پی او لویر چترال عبدالستارخان نے کہا ہے کہ لویر چترال میں پولیس کا خدمت مرکز سات مختلف شعبوں میں عوام کی خدمت میں مصروف اور جدید ترین تقاضوں سے ہم آہنگ فورس ہے جس میں جدید چیلنجز اور مسائل کا مقابلہ کرنے اور انہیں حل کرنے کی اہلیت موجود ہے۔ زرگراندہ روڈ میں واقع خدمت مرکزکے مختلف شعبہ جات کی وزٹ کے دوران انہوں نے مقامی میڈیاکو بتایاکہ سیف سٹی (safe city) کا کنٹرول روم، ابابیل فورس کا کنٹرول روم، موٹر ڈرائیونگ لائسنس برانچ، پولیس اسسٹنس لائنز، فارن رجسٹریشن برانچ، ٹریفک ایجوکیشن ڈیسک اور جینڈر سپانس سنٹر یہاں الگ الگ قائم ہیں جہاں ہر خاص وعام انتہائی سہولت کے ساتھ اپنی ضروریات پوری کرتے ہیں۔ اس موقع پر بتایاگیاکہsafe cityپراجیکٹ کے تحت 100سے بھی زائد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرکے پوری شہر کے ساتھ ساتھ بمبوریت ویلی اور لواری ٹنل اپروچ روڈ تک نقل وحرکت کی نگرانی اورمانیٹرنگ یہاں پر کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کنٹرول روم کی بدولت چترال شہر میں چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں نمایاں کمی آگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ابابیل فورس فوری طور پر جائے حادثات میں پہنچ کر رسپانس دیتے ہیں جس کے بعد ریسکیو 1122 کی ٹیمیں پہنچ جاتی ہیں۔
جینڈر رسپانس ڈیسک میں ان ستم رسیدہ خواتین کو مدد اور رہنمائی فراہم کی جاتی ہے جوکہ تشدد کا شکار ہوتی ہیں۔ گزشتہ سال کے دوران 235خواتین کویہاں مدد فراہم کی گئی۔ انسپکٹر امان اللہ نے میڈیاکو بریفنگ دی۔ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز اقبا ل کریم اور ٹورزم پولیس کے انسپکٹر راجہ خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں