112

2مئی سے شروع ہونے والی نیشنل امیونائزیشن ڈیز کی تیاریوں کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیو اریڈیکیشن کمیٹی (ڈپیک) کا اجلاس ڈی سی لویر چترال محمد عمران خان کے زیر صدارت منعقد

چترال (نمائندہ ) 2مئی سے شروع ہونے والی نیشنل امیونائزیشن ڈیز کی تیاریوں کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیو اریڈیکیشن کمیٹی (ڈپیک) کا اجلاس ڈی سی لویر چترال محمد عمران خان کے زیر صدارت منعقدہوا جس میں ڈی پی او لویر چترال افتخار شاہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر فیاض رومی، اسسٹنٹ کمشنر چترال ڈاکٹر عاطف جالب، کوارڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹر فرمان نظار،آغاخان ہیلتھ سروس خیبرپختونخوا اورپنجاب ریجن کے ریجنل ہیڈمعراج الدین اور دوسروں نے شرکت کی۔ اس موقع پراین آئی ڈی کو کامیاب بنانے کے لئے تمام انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈی سی چترال نے کہاکہ پولیو جیسی مہلک بیماری کو وطن عزیز کے خوبصورت چہرے سے ختم کرنا ہماری سب سے بڑی ذمہ داری ہے جس کے لئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ اس مہم کے دوران کسی طرح بھی تساہل یا غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ آغاخان ہیلتھ سروس خیبرپختونخوا اورپنجاب ریجن کے ریجنل ہیڈمعراج الدین نے کہاکہ اے کے ایچ ایس پی چترال میں صحت کے حوالے حکومت کے شانہ بشانہ کام کررہےہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں