95

شاہی قلعہ چترال سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کا ایک احتجاجی جلوس برامد ہوا جوکہ پی آئی اے چوک پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کرلی

چترال (نمائندہ ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لئے نماز جمعہ کے بعد شاہی قلعہ چترال سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کا ایک احتجاجی جلوس برامد ہوا جوکہ پی آئی اے چوک پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کرلی جس سے پارٹی قائدین حیات الرحمن، نذیر احمد، نوید احمد بیگ، سجاد احمد، قاسم خان اور دوسروں نے خطاب کیا۔ انہوں نے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بانی پی ٹی آئی کو پابند سلاسل بنانے پر حکومت کو سخت تنقیدکا نشانہ بنایا اور کہاکہ حقیقی آزادی کا شعور قوم کو مل گئی ہے اور بہت جلد یہ حکمران بھاگ جانے پرمجبور ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں