تازہ ترین
فوکس ہومنٹرئن اسسٹنس چترال کے ریجنل آفس میں DARTممبران کی سہ ماہی میٹنگ


،گلیشیر کی پھٹاو اور مون سون بارشوں کا سلسلہ جون کے تیسرے ہفتے سے ستمبر تک جاری رہے گا۔بارشین زیادہ اور دورانیہ بھی زیادہ ہوگا۔جس کے نتیجے میں نقصانات کے خدشات پائے جاتے ہیں۔فوکس چترال نے حفظ ما تقدم کے طور پر احتیاطی تدابیر کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھروں میں خوراک کی مناسب مقدار اورادویات رکھی جائیں اورضروری دستاویزات مثلاً شناختی کارڈ،تعلیمی اسناد،پاسپورٹ،بینک چیک اور دیگر ضروری سامان ہمیشہ گھر میں محفوظ جگہ پر رکھیں تاکہ ہنگامی صورت حال میں فوری طور پر دستیاب ہوں۔ہنگامی صور حال سے قبل ہی محفوظ مقامات کا تعین کریں۔کسی بھی ہنگامی حالات میں فوکس کے تربیت یافتہ ولنٹئیرز سے رہنمائی حاصل کریں۔