SIF نے لوئر چترال کی ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے چترال میں GLOF کے لیے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ پلان کے نام سے ایک مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد

چترال (نامہ نگار)Secours Islamique France, SIF نے لوئر چترال کی ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے چترال میں GLOF کے لیے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ پلان کے نام سے ایک مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ کنسلٹنسی ورکشاپ کا مقصد GLOF (گلیشیر لیک آؤ ٹ فلڈ) کے حوالے سے ایک جامع ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ پلان (DDMP) بنا نا ،GLOF ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ پر کام کرنے والے تمام اسٹیک ہولڈرز کی کوششوں کو یکجا کرنا، اور چترال میں GLOF کے خطرے میں کمی اور انتظامی سرگرمیوں کو مربوط، ڈیزائن اور لاگو کرنے کے لیے تمام شراکت داروں کے لیے ایک ایکشن پلان فراہم کرنا تھا۔۔
ورکشاپ میں متعلقہ سرکاری محکموں کے نمائندے ،، نجی شعبے کے سربراہان، ایجنسیوں اور این جی اوز کے منتظمین نے شرکت کی۔
چونکہ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان یوسفزئی مہمان خصوصی تھے ،انھوں نے اپنے اختتامی کلمات میں ضلع میں GLOF کے خطرے کو کم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ فوری ضرورت پر غور کرتے ہوئے، انہوں نے SIF کی جانب سے پورے چترال کے لیے GLOF ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ پلان کی تشکیل کی تعریف کی۔ انہوں نے ایکشن پلان میں اہم اسٹیک ہولڈرز کے کرداروں اور ذمہ داریوں کے ساتھ ڈیزاسٹر مینجمنٹ پالیسی، حکمت عملی اور اقدامات سے متعلق تمام پہلوؤں کو شامل کرنے پر زور دیا۔
ورکشاپ کا اختتام قابل عمل GLOF ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ پلان مکمل تیار کرنے کے اور متعلقہ اداروں کے ساتھ شئیر کرنے کی یقین دہا نی کی گئی اخر میں، جناب انور حمید زراعت افسر SIF نے ورکشاپ میں شرکت کے لیے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔






