چیئرمین تحصیل مستوج سردار حکیم ، تحصیل چیئرمین موڑکھو تورکھو میر جمشید اور چیئرمین تحصیل چترال شہزادہ امان الرحمان کی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی آمین گنڈاپور سے ملاقات

پشاور(نامہ نگار) ممبرقومی اسمبلی چترال عبدللطیف کی قیادت میں چیئرمین تحصیل مستوج سردار حکیم ، تحصیل چیئرمین موڑکھو تورکھو میر جمشید اور چیئرمین تحصیل چترال شہزادہ امان الرحمان کی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی آمین گنڈاپور سے ملاقات، متعدد ترقیاتی منصوبوں اور دیگر مسائل پر گفتگو۔وزیر اعلیٰ کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی۔ایم این اے چترال عبداللطیف کی سربراہی میں چترال کے تین تحصیلوں کے چیئرمین صاحبان نے وزیر اعلیٰ سے ملاقاتیں کیں۔بلدیاتی نمائندگان نے چترال اپر اور لوئر کے چیدہ چیدہ مسائل کے بارے میں وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا۔تحصیل چیئرمین موڑکھو تورکھو میر جمشید نے وزیر اعلیٰ کے اعلان کردہ ایمرجنسی فنڈ کو جلد از جلد ریلیز کرنے کی درخواست کی جس نے وزیر اعلیٰ نے ترجیحی بنیادوں پر فنڈ ریلیز کرنے کی یقین دھانی کرائی۔اس کے علاوہ چاروں تحصیلوں کی انفراسٹرکچر کی تعمیر و مرمت اور مختلف منصوبوں کےلئے گرانٹ کی وزیر اعلیٰ سے درخواست کیں اور وزیر اعلیٰ نے انہیں یقین دہانی کروائی ہے کہ ان مطالبات پہ نہ صرف سنجیدگی سے غور کیا جائے گا بلکہ ان کو پورا کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی کیونکہ ان علاقوں کے عوام نے پاکستان تحریک انصاف پہ اعتماد کا اظہار کرکے بلدیاتی انتخابات اور عام انتخابات میں بھرپور ساتھ دئے ہیں۔