Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

وفاقی حکومت کی طرف سے چترال کے سڑکوں کے لئے اربوں روپیہ مختص کرنے پر وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا شکریہ

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال )انیس الرحمن یوتھ کونسلر ویلیج کونسل ریشن وکارکن پاکستان مسلم لیگ (ن)نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے موجودہ بجٹ میں چترال کے سڑکوں کے لئے اربوں روپیہ مختص کرکے چترالی عوام کا دل جیت لیا ہے۔چکدرہ ،چترال،چترال ،مستوج،شندور۔ایون بمبوریت،اورگرم چشمہ گبور کے سڑکوں کے لئے 40ار ب سے زیادہ رقم مختص کیے۔اُنہوں نے کہا کہ ان سڑکوں کی تعمیر سے چترال میں معاشی انقلاب آئیگا جس سے چترال کے غریب عوام کو بہت فائدہ ہوگا۔ انیس الرحمن نے مزید کہا کہ میاں محمد نواز شریف واحد رہنما ہے جنہوں نے وزیراعظم بننے کے بعد چترال کا تین بار دورہ کیا۔اور 17سال پہلے بھی میاں محمد نواز شریف نے چترال کا دورہ کیا تھاجس سے پتہ چلتا ہے کہ میاں محمد نواز شریف چترال کے ساتھ کتنا مخلص ہے۔چترال خیبر پختونخواہ کا واحد ضلع ہے جسمیں وفاقی حکومت سب زیادہ پیسہ خرچ کررہا ہے۔اُنہوں نے ایم این اے شہزادہ افتخار الدین کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان میگاپراجیکٹس کی منظوری میں ایم این اے نے اہم کردار ادا کیا اور پارلیمنٹ میں چترال کی خوب نمائندگی کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button