چترال (نمائندہ )یونیورسٹی آف چترال کے آڈیٹوریم میں اسکالرشپ ایوارڈ تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں یونیورسٹی آف چترال کے 8 طلبہ و طالبات کو اسکالر شب دئے گئے۔
ڈپارٹمنٹ آف انگلش اسٹوڈنٹس سپورٹ فنڈ یونیورسٹی آف چترال 25 اکتوبر 2023 کو ہیڈ آف انگلش ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر کفایت اللہ کی سربراہی میں انگلش ڈپارٹمنٹ کے طلبہ و طالبات نے بنایا تھا۔
اس کا مقصد آپسی تعاون سے جامعہ کے اندر قابل طلبہ کی مالی معاونت کرنا تھا۔
یونیورسٹی آف چترال کے آڈیٹوریم میں ان طلبہ و طالبات کے اعزاز میں تقریب رکھا گیا اور ان کو موجودہ سمسٹر کے لئے اسکالر شب دئے گئے۔
اس تقریب کے مہمان خاص
ایکٹنگ وائس چانسلر یونیورسٹی آف چترال ڈاکٹر ثناؤ اللہ تھے، دیگر معزز مہمانان میں ہدایت اللہ صچیرمین ROSE-CHITRAL ، اسسٹنٹ کمشنر چترال ڈاکٹر عاطف جالب ، ڈی ایف او چترال فاروق نبی تھے۔
اس کے ساتھ مختلف ڈیپارٹمنٹ کے ایچ او ڈیز، اساتذہ کرام اور کثیر تعداد طلبہ و طالبات نے پروگرام می شرکت کی۔
تمام شرکاء نے اس کامیابی کو خوب سراہا اور کابینہ کو مبارک باد پیش کی۔
چیرمین روز فاؤنڈیشن چترال ہدایت اللہ نے سالانہ طور پر سوسائٹی کو پچاس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا، اس طرح ایکٹنگ وائس چانسلر یونیورسٹی آف چترال نے
بھی موقع پر دس ہزار روپے کا اعلان کیا۔
ڈیپارٹمنٹ آف انگلش اسٹوڈنٹس سپورٹ فنڈ یونیورسٹی آف چترال اپنے اس کامیابی پر اللہ تبارک و تعالی کا شکریہ کے ساتھ ساتھ اپنے ان تمام ڈونرز، سرپرست اور معاونین کا بھی شکریہ ادا کیا ہے جنکے تعاون کی بدولت یہ سب کچھ ممکن ہو سکا۔