تازہ ترین
ایسوسی ایشن فاراکیڈمک کوالٹی (آفاق) کےزیراہتمام ٹاون ہال چترال میں ایس ایل اوبیسڈکریکولم اورکوالٹی ایجوکیشن کے موضوع پریک روزہ اوپن ڈسکیشن سیشن کاانتظام

چترال(ڈیلی چترال نیوز)ایسوسی ایشن فاراکیڈمک کوالٹی (آفاق) کےزیراہتمام ٹاون ہال چترال میں ایس ایل اوبیسڈکریکولم اورکوالٹی ایجوکیشن کے موضوع پریک روزہ اوپن ڈسکیشن سیشن کاانتظام کیا ۔تقریب میں آفاق کے ڈائریکٹرٹریننگ امیرزیب،پرنسپل کامرس کالج چترال صاحب الدین،ای ڈی اومحکمہ ایجوکیشن محمودغزنوی،ریٹائرڈ پروفیسرحسام الدین ،پرنسپل آغاخان ہائیرسکینڈری سکول سین لشٹ طفیل نواز،ذوالفقاراحمد،عالمگیربخاری،محمدافضل ، سینئرایریامنیجرذوالفقارعلی خاندیگر سرکاری و پرائیویٹ سکول ،کالج اوریونیورسٹی کے پچاس سے زائدمیل وفیمل اساتذہ نے حصہ لیا۔مقریریں نے کہاکہ محکمہ تعلیم سکولوں سے نقل کے رحجان کوروکنے اورمیرٹ کے بالادستی کو یقینی بنانے کے لئے ایس ایل اوبیسڈ امتحانات کوامتحانی ہالوں میں عام کرنے کی بھرکوشش کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ایس ایل اوزسٹوڈنٹ لرننگ آوٹ کمز کا مقصد سٹوڈنٹس کو رٹہ سسٹم اور گائیڈ سسٹم سے چھٹکارا دلانا ہے جبکہ یہ سسٹم رائج کرنا متعلقہ ضلع کے محکمہ ایجوکیشن کی ذمہ داری ہے۔ اوپن ڈسکیشن میں یہ بھی کہاگیاکہ اس طریقہ امتحان سے بچے کی تخلیقی مہارتیں بہتر ہو ں گے اور روایتی رٹا سسٹم سے چھٹکارا مل جائے گا بالخصوص بچے کو رٹا مشین بنانے کی بجائے سکھانے پر فوکس ہو گا۔اداروں کےلیے لازمی ہے کہ وہ اپنے سلیبس کو نئے پیٹرن کے مطابق تشکیل دے کر بچوں کا جائزہ لیں تاکہ پہلےسے رائج طریقہ تدریس اور طریقہ امتحان سے نکل کر جدید طریقہ امتحان پر شفٹ ہو سکیں۔انہوں نے کہاکہ کے پی ٹیکسٹ بکس میں موجود اسباق کو تین بنیادی حصوں میں تقسیم کر کے پیپر تیار کیے جا رہے ہیں۔ جو کہ بلوم ٹیکسانومی کے پہلے یعنی کاگنیٹیو ڈومین کے صرف ابتدائی تین مراحل ہیں۔ یعنی سیکھنا، سمجھنا اور اطلاق کرنا۔مقریریں نے کہاکہ خاص طور پر 2001 میں اس درجہ بندی کے نظام میں ترمیم کے بعد۔ فی الحال ، علمی جہت یعنی کاگنیٹیو ڈومین کی درجے یہ چھ ہیں۔ یاد رکھنا یعنی نالج، سمجھنا یعنی انڈرسٹینڈنگ ، اطلاق کرنا یعنی اپلیکیشن، تجزیہ کرنا ، تشخیص کرنا تخلیق کرنا۔