تازہ ترین
ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب چترال شہر سے یارخون جانے والی ٹیوٹالینڈ کروزر گاڑی نمبر 1340 بریپ گاؤں کے قریب پلمو ٹھینگ کے قریب کئی فٹ گہری کھائی
چترال (ڈیلی چترال نیوز) ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب چترال شہر سے یارخون جانے والی ٹیوٹالینڈ کروزر گاڑی نمبر 1340 بریپ گاؤں کے قریب پلمو ٹھینگ کے قریب کئی فٹ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں چار افراد جان بحق ہوگئے جبکہ 10افراد زخمی ہوگئے۔بچ جانے والے مسافروں کے مطابق گاڑی میں 17افراد سوار تھے جن میں سے 3 افراد اس نازک اترائی سے پہلے اتر چکے تھے جنہوں نے گاڑی کی حادثہ کے بارے میں گاؤں والوں اور ریسکیو1122کو اطلاع دی۔ حادثہ رات 10بجے کے قریب پیش آیا جس وقت جائے حادثہ پر بارش بھی ہورہی تھی جبکہ گاڑی کی حادثہ کی وجہ سڑک کی تنگی بتائی جاتی ہے جس کے باعث گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی۔ ریسکیو 1122کی ٹیم موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مستوج اور بونی منتقل کئے گئے جہاں سے انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال لویر چترال منتقل کئے گئے ہیں۔ حادثے میں جان بحق ہونے والوں میں گاڑی کا ڈرائیور شیر نادر ساکنہ چٹیسار، زوجہ شیر ولی ساکنہ اوچھوہون اور آٹھ اور دس سال کے دو بچے شامل ہیں جن کے نام معلوم نہیں ہوسکے۔ زخمیوں میں مزمل ولد سردار شوست، بخت دختر سرداراور حوران دختر سردار ساکنان شول کوچ، عائشہ زوجہ علی اکبر، شمس اکبر ولد اکبر، صدام ولد قدم ساکنان یارخون لشٹ، مورتاج دختر اکبر ساکنہ شوڑ کوچ ، شیر ولی ولد کمال خان اوچھوہون اوردوسرے شامل ہیں۔پانچ زخمیوں کوپشاورروانہ کئے گئے ہیں جن میں تین کی حالت نازک تبائی جارہی ہیں۔ دریں اثناء بریپ میں رورل ہیلتھ سنٹر قائم ہونے کے باوجود جان بحق ہونے والوں کی لاشوں کو رکھنے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کی سہولیات نہ دئیے جاسکے جہاں کوئی اسٹاف تعینات نہیں ہے اور تین ماہ پہلے ایک ٹیکنیشن کی ریٹائرمنٹ کے بعد ہسپتال میں کوئی ٹیکنیکل عملہ نہیں ہے۔سرکاری ہیلتھ سنٹر کے بند ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو آغا خان ہیلتھ سروس کے بریپ میٹرنٹی سنٹر میں فرسٹ ایڈ دئیے گئے۔علاقے کے مکینوں نے ڈی ایچ اوسے ٹیلی فونیک رابطہ کرکے تاڑے توڑکرکھول دی گئی ۔