گورنمنٹ ہائی سکول شونگوش اویر پر کام دو سالوں سے زیر التوا
رپورٹ: کریم اللہ
گورنمنٹ ہائی سکول شونگوش اویر عمارت خستہ خالی کا شکار ہونے کی وجہ سے دو برس قبل گرایا گیا تھا جبکہ اسکی جگہ نئی عمارت کی تعمیر کا ٹینڈر ہوا تھا مگر دو برس گزرنے کے باوجود بھی اس پراجیکٹ پر کام شروع ہونے کا نام تک نہیں لے رہا ہے جس کی وجہ سے یہاں کے سینکڑوں طلبہ کو شدید مشکلات درپیش ہے۔
ان خیالات کا اظہار سابقہ تحصیل نائب ناظم فخر الدین نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
ان کا کہنا تھا کہ عمارت کی تعمیر کے لئے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں دو سال قبل ٹینڈر ہوا تھا اور رقم بھی مختص کی گئی تھی اس کے باوجود ٹھیکیدار اس منصوبے پر کام کرنے کو تیار نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسی منصوبے کے ساتھ علاقے میں دیگر منصوبے بھی شامل تھے جن پر کام تقریبا مکمل ہو چکے ہیں جبکہ شونگوش ہائی سکول میں کام شروع ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ موسم سرما میں منفی پندرہ بیس ڈگری میں بھی یہاں کے طلبہ کھلے آسمان تلے بیٹھ کر پڑھائی پر مجبور ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد اس منصوبے پر کام کا آغاز کروایا جائے بصورت دیگر عوام شونگوش بھر پور احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔