گاؤں بریپ کے قریب ٹیوٹا لینڈکروزر گاڑی کے حادثے کے بعد زخمیوں کو بہتر دیکھ بال کرنے پر زخمیوں کے اہل خانہ اور علاقے کے عوام نے (AKHS,P)کے زیر انتظام مستوج کے رورل ہیلتھ سنٹر کے عملے کی تعریف
چترال (ڈیلی چترال نیوز) ہفتہ کی شب اپر چترال کے گاؤں بریپ کے قریب ٹیوٹا لینڈکروزر گاڑی کے حادثے کے بعد زخمیوں کو بہتر دیکھ بال کرنے پر زخمیوں کے اہل خاندان اور علاقے کے عوام نے آغا خان ہیلتھ سروس، پاکستان (AKHS,P)کے زیر انتظام مستوج کے رورل ہیلتھ سنٹر کے عملے کی تعریف کی ہے۔ پریذیڈنٹ نامدارلوکل کونسل بریپ غفار علی خان اور زخمیوں کے ساتھ مستوج آنے والے لواحقین نے کہاکہ ہسپتال میں بجلی نہ ہونے کے باوجود رات12بجے سے صبح جنریٹر لگاکر ہسپتال انتظامیہ نے زخمیوں کی علاج میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جوکہ قابل داد ہے۔ انہوں نے کہاکہ مستوج ہسپتال میں زخمیوں کو بہتر ابتدائی طبی امداد دے کر انہیں بونی اور چترال ریفر کرنے پر ان کی جانیں بچ جانے کے امکانات بڑھ گئے جس کے لئے وہ اے کے ایچ ایس کے انتظامیہ کا شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ لاسپور اور یارخون کے دوردرازعلاقوں میں سڑک کے حادثات کی صورت میں رورل ہیلتھ سنٹر مستوج کی کارکردگی ہمیشہ قابل تعریف رہا ہے۔