Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

سینٹرل و ڈسٹرکٹ کابینہ چترال نرسز فورم کا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سے ملاقات ، نو تعیناتی پر مبارکباد و نیک خواہشات کا اظہار

اپر چترال/ایگزیکٹو پریذیڈنٹ ناصر علی شاہ چترال نرسز فورم پاکستان کی سربراہی میں کابینہ چترال نرسز فورم اپر چترال کی نوتعینات ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپر چترال ڈاکٹر فرمان ولی سے ملاقات, سینٹرل و ڈسٹرکٹ کابینہ اور تمام نرسز کی جانب سے مبارکباد و نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا گیا ساتھ ہی ثقافتی ٹوپی پہنائی گئی اور پھولوں کا مالا بھی پہنایا گیا.

ڈاکٹر فرمان ولی خوش اخلاق، نرم گفتار اور سادہ مزاج کے خدمت گار شخصیت ہیں اپ بطور ایم ایس اپر چترال احسن طریقے سے اپنے خدمات مہیا کرتے ہوئے آرہے ہیں اور آج بطور ڈی ایچ او مذید زمہ داری آپ کے کندھوں پر عائد کیا جاچکا ہے

اپر چترال کابینہ میں چیئرپرسن سی این ایف اپر چترال میڈم حمیدہ، صدر سی این ایف میڈم بی بی آرا، فنانس سیکرٹری سی این ایف بی بی رحیمہ ، نرس آفیسر آمنہ جاوید ، نرس آفیسر شمس ، نرس آفیسر صابرہ اسحاق، نرس آفیسر گلشاد وفد میں شامل تھے

گورنمنٹ آف خیبرپختونخوا کی طرف سے آر، ایچ، سی لیول پر نرسز کے پوسٹ اپرویل ہونے کے بعد ایس این ای بھجوانے کی درخواست بھی کی گئی۔

اپر چترال میں واحد گورنمنٹ ہسپتال کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا درجہ دینے، طبعی آلات کی فراہمی، ڈاکٹرز و نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی تعداد بڑھانے کے لئے ڈپٹی اسپیکر بی بی ثریا کو ٹیکنکل بریفننگ دینے کی بھی گزارش کی گئی۔

ڈی ایچ او  فرمان ولی  نے کابینہ و سینٹرل کابینہ کی نیک خواہشات کا شکریہ ادا کیا اور کم وسائل کے اندر رہتے ہوئے مریضوں کو بہترین سہولیات مہیا کرنے پر نرسز کو خراجِ تحسین پیش کی، ساتھ ساتھ میڈم جفعریاد حسین کو نئے صدر سی این ایف پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی

ڈی ایچ او نے نئے نرسنگ کالج کے حوالے سے وفد کو آگاہ کی، جس پر کابینہ کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کی کوشش کو سراہتے ہوئے اس کالج کو وقت کا تقاضا اور اہم سنگ میل قرار دیا گیا۔

چترال نرسز فورم پاکستان و اپر چترال کابینہ کی طرف سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو مکمل سپورٹ کرنے، اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے اندر صف اول کے کردار کو جاری رکھنے کا اعادہ بھی کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button