Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

دودنوں میں فائبر آپٹک ٹوٹنے سے چترال میں انٹرنیٹ سروس معطل، صارفین کو مشکلات کا سامنا

دروش(….) جمعرات اور جمعے کے روز دو مرتبہ فائبر آپٹک کیبل ٹوٹنے سے چترال میں انٹرنیٹ کا نظام معطل ہو گیا جس کی وجہ سے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق پہلے واقعے میں مبینہ طور پر نامعلوم شخص نے براڈم عشریت میں آپٹیکل فائبر کیبل کو کاٹ دیا جس کی وجہ سے انٹر سروس منقطع ہوگیا تاہم پی ٹی سی ایل اہلکاروں نے رات کام کرتے ہوئے 5 گھنٹے بعد انٹرنیٹ سروس کو بحال کردیا۔
دوسرے واقعے میں میرکھنی کے قریب این ایچ اے کے ٹھیکیدار کے کارندوں نے مین روڈ سے ملبے کی صفائی کے دوران آپٹیکل فائبر کو کاٹ ڈالا جس کے نتیجے میں انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر معطل ہوئی ، تاہم پی ٹی سی ایل اہلکاروں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے تین گھنٹے کی انتھک کوششوں کے بعد انٹرنیٹ سروس بحال کردیا۔
عوامی حلقوں اور صارفین نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ چترال کا انٹرنیٹ سروس باربار معطل ہونے سے صارفین بالخصوص طلبہ اور کاروباری افراد کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اس عمل کے روک تھام کے لئے اقدامات کئے جائیں۔
عوامی حلقوں نے پی ٹی سی ایل اہلکاروں کی بروقت کوششوں پر انکی خدمات کو سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button