Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

اایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرحفیظ اللہ نے کہاکہ لوئرچترال میں موجود غیر معیاری چپس بنانے کے واحد فیکٹری کو پہلے ہی سیل کیاگیاہے

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرحفیظ اللہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرانڈسٹریز/ کنزیومر پروٹیکشن کونسل لوئرچترال نے کوبرشت بازار، بائی پاس روڈ اور اتالیق بازار میں غیر معیاری چپس و مشروبات کے ہول سیل ڈیلرزکےخلاف بڑا آپریشن کیا۔کنزیومرکورٹ چترال کے فیصلے کی روشنی میں انتظامی افسران نےفری فائر، ارتغرل، کشمیری سنیکس، اوپو، کمانڈو، ریمبو، مومو، ویش، پب جی، المکہ مینگو جوس، فریش ان مینگوجوس اور ان سے ملتے جلتےناموں سے آنے والے غیرمعیاری لوکل چپس کو ضبط کیا۔ ملوث ڈیلرزکوقانونی کاروائی کے لئے کنزیومر کورٹ کے جج/ اے سی کی عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ یاد رہے کہ کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مندرجہ بالا اوراس سے ملتےجلتے ناموں کی غیرمعیاری چپس/جوسز کی پراڈکشن، سپلائی، سیل اور ڈسپلے پر لوئراوراپرچترال دونوں اضلاع میں پابندی ہے۔ لوئرچترال میں موجود غیر معیاری چپس بنانے کے واحد فیکٹری کو پہلے ہی سیل کیا گیا ہے جبکہ ڈاون ڈسٹرکٹس سے سپلائی روکنےکےلئےلواری ٹنل کے قریب باراڈام پوسٹ کے عملے کوضروری ہدایات دی گئی ہیں۔ تجاریونین، ڈرائیورز یونین، ڈیلرز، ریٹیلرز، علماء، میڈیا،سول سوسائٹی اور والدین سے اپیل ہے کہ چترال کے بچوں کی صحت کی عظیم مفادکےخاطراس سلسلے میں عدالت کے فیصلے کو لفظاً اور معنا نافذکرنے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔
برائے اطلاع/ شکایت فون/ وٹسایپ نمبر 03432648149

Related Articles

Back to top button