Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

قراقرم ایریاڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیراہتمام اپرچترال میں کلائمیٹ ایکشن فورم کے تشکیل کے حوالے ایک پروقارتقریب بونی کے مقامی ہوٹل میں منعقد

چترال(شہزاداحمدشہزاد ریشن) قراقرم ایریاڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ( KADO )کے زیراہتمام اپرچترال میں کلائمیٹ ایکشن فورم کے تشکیل کے حوالے ایک پروقارتقریب بونی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہوا۔
تقریب کے مہمان خصوصی اے ڈی سی ریلیف اپرچترال شاہ عدنان ،منیجرکاڈورستم شیراز،احسان الحق،ڈائریکٹرمحکمہ زرعت محمدحفیظ، شہزاد ایوب اوردوسروں نے کہاکہ کلائمیٹ چینج یعنی موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے درپیش سموگ،ہائی ٹمپریچر کی وجہ سے وادی چترال گذشتہ کئی سالوں سے قدرت آفات کی زدمیں آچکاہے۔موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے اپرچترال میں کلائمیٹ ایکشن فورم کی تشکیل بہت ضروری ہے ۔مہمان خصوصی نے اپنے طرف سے ہرممکن تعاون کرتے ہوئے بتایاکہ DDMU اپر چل سیٹ اپ کے کام اور طریقہ کار کے بارے میں بتایا کہ محدود وسائل کے باوجود ایمرجنسی رسپانس کے بروقت خدمات کو مزید بہتر بنانے کا عزم کیا، اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور دوسرے ادارے بشمول تمام سٹیک ہولڈر کو ملا کر ایک ایسا منظم نظام ترتیب دیا جائے کہ آفات کے وقت آپس میں تعاون ہو سکے اور وسائل کو دانشمندی سے استعمال کرکے بہتر انداز میں حالات سے نمٹے کے لیے ہمہ وقت تیار رہے۔
اے ڈی سی ریلیف شاہ عدنان نے اس تجویز کو سراہتے ہوئے تمام سٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم میں لانے کے لیے بحثیت ڈسٹرکٹ انتظامیہ مثبت کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کی۔ اس اجلاس میںAKAHاورMuslim Aid,SiF اور دوسرے این جی اوز کے نمائندے بھی شریک تھے اس اجلاس میں متفقہ طور پر ایک قرارداد بھی منظور کیا گیا جس میں اپر چترال کے فوری حل طلب مسائل کا ذکر کیا گیا اور ان کی فوری حل پر زور دیا گیا۔آخر میں کلائمیٹ ایکشن فورم اپر چترال کے عہدہ داران اور ممبرز کو حتمی شکل دی گئی ۔ زراعت کے نمائندوں نے چترال میں باغبانی کو جدید طریقوں پر استوار کرنے کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کرتےہوئے کہاکہ چترال میں زراعت،پلانٹیشن، کچن گارڈننگ اور پھلوں کو محفوظ رکھنے کے طریقےکار اور بہتر پیداوار کےحصول کے حوالے سے گفتگوکی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button