Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

لوئرچترال میں‌وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی وژن کے مطابق عوام کے مسائل سے واقفیت حاصل کرنے کے لئے خصوصی کھلی کہچہریوں کا انعقاد

چترال (نمائندہ ) اسسٹنٹ کمشنر چترال ڈاکٹر عاطف جالب نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی وژن کے مطابق عوام کے مسائل سے واقفیت حاصل کرنے کے لئے خصوصی کھلی کہچہریوں کا انعقاد کیاجارہا ہے جس میں کسی ایک محکمے سے متعلق عوام کو درپیش مسائل ومشکلات سنے جائیں گے اور محکمے کے افسران موقع پر جواب دیں گے۔جمعہ کے روزمحکمہ تعلیم سے متعلق اس سلسلے کی پہلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مختلف مسائل سن لی جن کی موقع پر موجود سائلیں نے نشاندہی کی جبکہ ڈی ای او (مردانہ) لویر چترال محمود غزنوی، ڈپٹی ڈی ای او (زنانہ) زبیدہ ، ڈپٹی ڈی ای او (مردانہ) شاہد حسین، اے ڈی ای او (مردانہ) انعام اللہ اوردوسرے افسران موجود تھے۔ اس موقع پر پرائیویٹ سکولوں میں پڑھنے والے حقیقی بہن بھائیوں کو فیسوں میں رعایت نہ دینے،سرکاری سکولوں میں اساتذہ کو کنونس الاونس کی ادائیگی نہ ہونے، ڈبل شفٹ میں پڑہانے والے ٹیچرز کو کئی مہینوں سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے مسائل سامنے بیان کئے گئے۔ اس موقع پر لویر چترال میں گزشتہ دو سالوں سے ڈی ای او (زنانہ) کی اسامی خالی رکھنے کے حوالے سے بھی شکایت سامنے آئی جبکہ اپر اور لویر چترال کے اضلاع کی علیحدگی کے بعد اپر چترال کے اساتذہ کا لویر چترال میں پوسٹنگ کے بارے میں شکایت ہوئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button