پشاور میں موجود اہالیان لاسپور کی ایک وفد کا ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی سے ان کے دفتر میں ملاقات
چترال (نمائندہ) لاسپور کے باشندوں نے جمعرات کے روز باڑ کی تعمیر کاکام دوبارہ شروع کردیا جسے گلگت بلتستان کے ضلع غذر کی انتظامیہ نے گزشتہ روز پولیس کی بھاری جمعیت کے ساتھ شندور کے حدود میں داخل ہوکر مسمار کردیا تھا۔ ویلج کونسل بالیم لاسپور کے چیرمین محمد وزیر خان نے ٹیلی فون پر میڈیا کو بتایاکہ چراگاہ کے اس مقام پر اجتماعی باڑ قدیم زمانے سے موجود تھا جس کی دیواریں کچے ہونے کی وجہ سے شندور میں طویل موسم اور بھاری برفباری کو برداشت نہ کرتے ہوئے گرجاتی تھی جس کی وجہ سے اب ایک این جی او کی معاونت سے اس کی دیواریں پکی کی جارہی ہیں اور یہ کوئی نئی تعمیر ہرگز نہیں ہے۔
انہوں نے بتایاکہ جمعرات کے روز پشاور میں موجود اہالیان لاسپور کی ایک وفد نے ان کی قیادت میں علاقے کے ایم پی اے اور صوبائی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی سے ان کے دفتر میں ملاقات کرکے انہیں شندور کی صورت حال سے آگاہ اور اہالیان لاسپور کی طرف سے متفقہ قرار داد ان کے حوالے کی جس میں صوبائی اور مرکزی حکومتوں پر زور دیا گیا ہے کہ آئندہ اس قسم کے ناخوشگوار واقعات کا اعادہ نہ ہوجبکہ ڈپٹی اسپیکر نے وفد کو اپنی پوری تعاون کی یقین دہانی کرائی