Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال کے غیور عوام،سیاسی قیادت،تجار برادری ،بارایسو سی ایشن ،پریس کلب ،ڈرائیور یونین، سول سوسائٹی کا تہہ دل سے شکریہ.وجہہ الدین

چترال (نامہ نگار ) وجیہ الدین جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی چترال لوئر نے ایک بیان میں چترال کے غیور عوام،سیاسی قیادت،تجار برادری ،بار ایسو سی ایشن ،پریس کلب ،ڈرائیور یونین، سول سوسائٹی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان سب نے مل کر اپنی یکجہتی اور عزم کے ساتھ بابو گردی کے خلاف تحریک کو کامیابی سے ہمکنار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سب کی اتحاد اور جرات مندانہ مؤقف نےمقتدر حلقوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا اور ثابت کر دیا کہ جب عوام متحد ہو کر اپنے حقوق کے لیے کھڑے ہوتے ہیں تو کوئی بھی رکاوٹ ان کے سامنے نہیں ٹھہر سکتی۔ یہ کامیابی آپ سب کی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ چترال کے عوام اسی جوش و جذبے کے ساتھ آئندہ بھی ناانصافی کے خلاف متحد رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ڈی ایس پی اور اے سی ہیڈ کوارٹر نےڈی سی اور ڈی پی او کی نمایندگی کرتے ہوئے یہ اعلان کیا کہ ڈیپارٹمنٹل انکوائری آخری مراحل میں ہے دو دن کے اندر ایف آئی آر لانچ ہو جائے گی ۔مظلوم عوام سے جو جرمانے وصول کئے گئے ہیں ان کے خلاف آڈٹ شروع ہوگا اس کے لئے غیر جانبدار کمیٹی مشاورت سے بنائی جائے گی۔ سزا کے ساتھ ساتھ اس بندے کی ٹرانسفر بھی دو دن کے اندر ہو جائے گی۔
انہوں نے ڈی پی او اور ڈی سی کابھی شکریہ ادا کرتے کرتے ہوئے کہا کہ جو عوام کے سامنے پیش ہوکر نہ صرف اس غلطی کو تسلیم کیا بلکہ اے ڈی کئ خلاف سخت کاروائی کا وعدہ کیا جو کہ بہت جلد عوام کے سامنے لائیں جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button