Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال شہر ایک بڑی تباہی سے اس وقت بال بال بچ گئی جب بائی پاس روڈ پر واقع پٹرول پمپ میں کھڑی ایک سوزوکی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

چترال (نمائندہ ) منگل کے روز چترال شہر ایک بڑی تباہی سے اس وقت بال بال بچ گئی جب بائی پاس روڈ پر واقع پٹرول پمپ میں کھڑی ایک سوزوکی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور آگ کے شعلے ہر طرف پھیلنے لگے۔ اطلاع ملتے ہی لویر چترال پولیس کے جوان موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا کام شروع کردی جبکہ ریسکیو 1122کی ٹیم بھی فوری موقع پر پہنچ گئی اور مقامی رضا کار بھی اپریشن میں شامل ہوگئے جنہوں نے سرتوڑ کوششوں کے بعد آگ پر قابوپالیا۔ موقع پر موجود ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز تمیز الدین نے چترال پریس کلب نیوز کو بتایاکہ آگ کے شعلے پٹرول پمپ کی مین ٹینکی کے پائپ کے بالکل قریب پہنچ گئے تھے اور چند لمحوں کے اندر اندر ٹینکی میں آگ لگنے کا خطرہ سامنے منڈ لارہا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button