Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

دروش بازار میں ایک معروف موبائل شاپ کے مالک فضل مولیٰ ساکنہ دادخاندوری کو گزشتہ شب گیارہ بجے دکان سے گھر آتے ہوئے نامعلوم افراد نے گولی ماردی

چترال (نمائندہ ) دروش بازار میں ایک معروف موبائل شاپ کے مالک فضل مولیٰ ساکنہ دادخاندوری کو گزشتہ شب گیارہ بجے دکان سے گھر آتے ہوئے نامعلوم افراد نے گولی ماردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے اور دروش ہسپتال پہنچانے پر زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئے۔ پولیس اسٹیشن دروش کے اہلکار کے مطابق مقتول کے لواحقین نے زارا خان ساکنہ دادخاندور ی اور ان کے چار ساتھیوں پر براہ راست دعویداری کردی ہے جن کی گرفتاری کے لئے پولیس پارٹی روانہ کردی گئی ہے۔ وجہ عداوت ابھی معلوم نہ ہوسکی۔ مقتول کو ہزاروں اشکبار آنکھوں کے سامنے منگل کے روز سپر د خاک کیا گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button