Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

عمران خان چترال کی فضائی دورے کے بعد800کلوواٹ کے منی ہائیڈروپروجیکٹ پاؤریارخوان کابھی معائنہ کیا

چترال (ڈیلی چترال نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان چترال سے 210کلومیٹر دوریوسی یارخون کے گاؤں پاؤر میں اے کے آرایس پی کے زیرتعمیر 800کلوواٹ کے منی ہائیڈروپروجیکٹ اورسونامی پروجیکٹ کے تحت لگائے ہوئے پووں کامعائنہ کیا۔ منی ہائیڈروپروجیکٹ اس سال 2016کے اختتام تک آپریشل ہوجائیں گے۔اس موقع پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے علاقے کے عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت اقتدارسنبھالتے وقت عوام سے اختیارات نیچے سطح پردینے کاوعدہ کیاتھا مقریرہ تاریخ میں بلدیاتی انتخابات کراکرعوام سے کیاہوا وعدہ پورا کیا اب ہرگاوں میں منتخب نمائندے عوامی خدمات انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عوامی فلاح و بہبود کے تقاضوں کو ہر صورت پورا کیا جا ئے گا۔عمران خان نے بروغل کے چترال کافضائی دورہ کرکے پسماندگی کاجائزہ لیااوربحالی کے کاموں میں تعاوں کی یقین دہانی کی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button