Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

اپر چترال کے دور افتادہ گاؤں بانگ یارخون میں کھلی کچہری کا انعقاد

اپرچترال( ذاکرمحمدزخمی سے)صوبائی حکومت کے عوامی ایجنڈے پروگرام عوامی مسائل کا حل ان کے دہلیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب الرحمن خان خلیل کی ہدایات پر معظم خان بنگش ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال کی زیر صدارت گورنمنٹ ہائی سکول بانگ میں کھلی کچہری منعقد ہوئی۔کھلی کچہری میں عیسیٰ محمد خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر، سب ڈویژنل پولیس افسر مستوج ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر اپر چترال اور مختلف اداروں کے سربراہان و نمائندے، منتخب عوامی نمائندے، علاقے کے عمائدین اور کثیر تعداد میں یارخون ویلی کے مختلف علاقوں سے ائے ہوئے لوگوں نے شرکت کی۔

کھلی کچہری کے دوران مندرجہ ذیل مسائل اجاگر کئے گئے۔
1. گورنمنٹ ہائی سکول بانگ میں سٹاف کی کمی۔2. زوپو، یارخون لشٹ، بریپ اور غیراروم یارخون میں ٹیچنگ اسٹاف کی کمی،3. مستوج بروغل روڈ میں توسیع کا کام کا جلد از جلد اعاز۔4. جی،جی،ایچ،ایس بریپ میں کمپیوٹر لیپ کو فعال کرنا اورسٹاف کی کمی کو پورا کرنا۔
5. کھوتان لشٹ میں مقیم متاثرین کے لئے پینے کے پانی کی فراہمی۔6. بی،ایچ،یو بریپ میں ڈاکٹر کی تعیناتی۔
7. سیلاب سے متاثرہ میراگرام پل کی جلد از جلد تعمیر۔
8. یوکم روڈ کی تعمیرمیں تیزی لانا اور محکمہ سی، اینڈ،ڈبلیو یا رورول ڈیویلپمنٹ کی طرف سے یوکم روڈ کو اپنے تحویل میں لینا۔9. بریپ سے لیکر میراگرام تک کے لوگوں کے لئے ویری فیکیشن سمیت دوسرے معاملات کو تھانہ یارخون لشٹ کی بجائے تھانہ مستوج یا میراگرام چوکی کے ساتھ وابسطہ کرنا۔10. میراگرام کے سیلاب متاثرین کو کھوتان لشٹ میں لیجاکر اباد کرنا۔11. دیوان گول پل کے کام میں تیزی لانا۔12. دیوسر روڈ میں بلاسٹنگ کے کام کے لئے این،او،سی کا اجراء ۔13. گوداموں میں صاف اور معیاری گندم کی فراہمی۔14. بانگ سیل پوائنٹ میں عرصہ دراز سے جاری مسلئے کو حل کرنا۔15. چیکان روڈ میں کام میں تیزی لانا۔16. بانگ ڈسپنسری کو فعال بنانا۔
17. جی،جی،پی،ایس بانگ کے بوسیدہ عمارت کی مرمت کو یقینی بنانا ۔18. بیرزوز چینل میں سی،ڈی،ایل،ڈی پراجیکٹ کے تحت ہونے والے کام میں بقایا جات کی ادائیگی سمیت دوسرے متعدد اہم مسائل گوش گزار کئے گئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال نے تمام مسائل سن لینے کے بعد باری باری تمام ادارہ جات کے سربراہان سے وضاحت طلب کی اور مذکورہ بالا تمام مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات صادر کئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے سربراہان محکمہ جات کو اگاہ کیا کہ اگر کوئی مسلئہ ان سے حل نہیں ہورہا ہے تو اس سلسلے میں تفصیلی رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کی تاکہ حکام بالا سے کیس کے متعلق بات کرکے ان کا حل ڈھونڈ لیاجاسکے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے شراکاء کو یقین دلایا کہ ان کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ اہلیان یارخون نے کھلی کچہری کے انعقاد پر ضلعی انتظامیہ اپر چترال کا شکریہ ادا کئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button