تازہ ترین
بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کیخلاف دروش مین جاری احتجاج انتظامیہ کیساتھ کامیاب مذاکرات کے بعدختم

چترال (نامہ نگار)تفصیلات کے مطابق گزشتہ چار دن سے جاری احتجاجی تحریک انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات اور مطالبات کی منظوری کے بعد ختم کردیا گیا۔ عوامی مطالبے پر واپڈا کے ایس ڈی او کے تبادلے کیلیے ڈپٹی کمشنر کی طرف سے کمشنر ملاکنڈ کو لیٹر بھیجا گیا جبکہ دروش مین لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے کم کر کے تین گھنٹے کرنے کا اعلان اسسٹنٹ کمشنر دروش نے کیا۔
شرکاء نے دروش چوک میں مولانا انعام الحق کی امامت میں نماز جمعہ ادا کی۔ دروش کے عوام سے یک جہتی کے لیے سابق ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی اور موجودہ ایم این اے عبدالطیف نے احتجاجی دھرنے میں شرکت کی۔
یاد رہے کہ ناروا لوڈ شیڈنگ کیخلاف دروش ایکشن فورم کی طرف سے تین دن احتجاجی دھرنے کے بعد جمعہ کے روز احتجاجی مظاہرہ ، مکمل شٹر ڈاون اور پیہ جام کیا گیا۔