Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

میاں نواز شریف دل کی بیماری کا بہانہ بنا کر لندن میں اپنی قیام کو طول دینا چاہتے ہیں جوکہ ملک میں پانا مہ لیکس کی صدائے بازگشت کو سننے کی طاقت نہیں رکھتے۔عمران خان

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف دل کی بیماری کا بہانہ بنا کر لندن میں اپنی قیام کو طول دینا چاہتے ہیں جوکہ ملک میں پانا مہ لیکس کی صدائے بازگشت کو سننے کی طاقت نہیں رکھتے اور بیرون ملک شتر مرغ کی طرح سر کو ریت میں دبارکھے ہیں لیکن بالاخر ملک واپس آکر دباؤ کا مقابلہ کرنا ہی پڑے گا اور پی ٹی آئی ان کی فرار کے لئے کوئی راستہ نہیں چھوڑے گااور ان کو کیفرکردا ر تک پہنچا کر ہی دم لیں گے۔ جمعرات کے روز چترال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نواز شریف کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہئے کہ ان کی تننرلی کا عمل شروع ہوچکا ہے اور کسی بھی وقت وہ اپنے آپ کو سلاخوں کے پیچھے پائیں گے یا 1999ء کی طرح ملک چھوڑ کر فرار ہونا پڑے گا۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے خلاف حزب اختلاف ایک ہی صفحے پر ہیں اور ان میں کوئی اختلاف موجود نہیں جوکہ عید 02الفطر کے بعد نواز حکومت کی رخصتی کا اہتمام کریں گے۔ عمران خان نے چترال میں گزشتہ سال سیلاب سے تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی میں صوبائی حکومت کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ابھی تک خاطر خواہ کام نہیں ہوسکا ہے جس کے لئے وہ پشاور جاتے ہی وزیر اعلیٰ سے چترال کے لئے خصوصی بحالی پیکج کا اعلان کرائیں گے جبکہ اسلام آباد میں بین الاقوامی ڈونروں کا کانفرنس بلا کر بھی اس سلسلے میں فنڈ اکھٹا کیا جائے گا۔ انہوں نے صوبے میں مقیم افغان مہاجریں کی واپسی کے بارے میں کہاکہ وہ مجبور اور بے بس لوگ ہیں جوکہ وطن واپس جاکر وہاں سکونت اختیار نہیں کرسکتے ہیں اس لئے ہم انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ان کے ساتھ ہر ممکن امداد جاری رکھیں گے اور ان کے یہاں قیام میں مدد دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ تمام افغان مہاجریں جرائم پیشہ نہیں ہیں اور جرائم پیشہ افراد کو بلا شبہ پاکستان سے واپس بھیجا جائے گا۔ اس سے قبل انہوں نے محکمہ جنگلی حیات کے زیر اہتمام مارخور کی ٹرافی شکار کے لئے مختلف دیہی کنزرویشن تنظیموں میں رائلٹی کے چیک تقسیم کئے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے شروع دن سے ماحول کے تحفظ پر خصوصی توجہ دی ہے اور جنگلی جانوروں کی غیر قانونی شکار کو روکنے کیلئے اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ جنگلات کی کٹائی کو روکنے کے لئے ٹمبر مافیا کو نیست و نبود کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ انہوں نے کہاکہ سونامی شجرکاری انتہائی کامیابی سے جاری ہے اور ہر سال درختوں میں ایک ارب کی تعداد کا اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اس موقع پر ماحولیات کے لئے وزیر اعلیٰ کے خصوصی مشیر اشتیاق ارمڑ ، محکمہ جنگلات اور جنگلی حیات کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button