تازہ ترین
دروش بازار میں ایک بار پھر آتشزدگی، دو دکانیں جل کر خاکستر

دروش(چ،پ) اتوار کی دوپہر دروش بازار میں ایک آتشزدگی کے واقعے میں دو دکانیں جل گئی اور لاکھوں روپے کا نقصان ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی دوپہر تقریباً ڈیڑھ بجے آڑیان کے مقام پر دکانوں میں آگ بھڑک اٹھی جسکی وجہ سے دو کانیں سامان سمیت جل کر خاکستر ہوگئیں جبکہ نان بائی کی ایک دکان کو جزوی نقصان پہنچا۔ آتشزدگی کی اطلاع پر ریسکیو 1122کا عملہ اور پولیس موقع پر پہنچ گئے۔ مقامی رضاکاروں اور ریسکیو و پولیس اہلکاروں کی جدوجہد سے آگ پر قابو پا کر دیگر دکانوں کو بچا لیا گیا۔
یاد رہے کہ ہفتے کی رات دروش میں زیرو پوائنٹ بازار میں آتشزدگی کی وجہ سے تین دکانیں اوردو رہائشی مکانات جل کر خاکستر ہوگئے تھے۔
عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے آتشزدگی کے واقعات کے متاثرین کو امداد دیجائے اور انکے نقصانات کی تلافی کیلئے معقول مالی معاونت کی جائے۔