Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

بونی میں نیٹکو(NTCO) آفس کا دوسری بار افتتاح. نیٹکو کی سروس سے بونی اور گلگت کے درمیان بہتر سفری سہولت میسر ہوگی ۔ منیجر حمید الرحمٰن

چترال اور گلگت کے درمیان تعلقات ،رشتہ داریاں اور رابطے کی طویل تاریخ ہے قدیم الایام سے یہ رشتے اور رابطے لافانی و لا ثانی ہیں ۔اس میں مزید اسانیاں اور قربت اس وقت ممکن ہوسکتی ہے جب سفر کی دشواریاں کم ہو کر آسان ہو۔2022 میں بدست سردار حکیم تحصیل چیرمین مستوج بونی ٹو گلگت نیٹکو سروس کا آغاز کیا جا چکا تھا۔ اس وقت دونوں طرف اسے پذیرائی ملی تھی۔ لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا بہت مختصر مدت میں سروس مغطل کر دی گئی ۔ آج ایک بار پھر بونی سے گلگت نیٹکو سروس بحال کرنے کی نوید سناکر بونی فلائینگ کوچ اڈے سے لینڈ کروزر سروس کا آغاز کردیا گیا ۔ اس موقع پر بونی کے ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت سابق چیرمین فضل الرحمٰن ،تحصیل صدر مسلم لیگ جاوید لال،فلائینگ کوچ اڈہ بونی کے ٹرانسپورٹ انچارچ بشیر لال، خلیل الرحمٰن ، ٹرانسپورٹر حضرات، کے علاوه نیٹکو کے ٹریفک منیجرحمید الرحمٰن موجود تھے۔اس موقع پر سابق چیرمین فضل الرحمٰن سروس کو خوش ائیند قرار دیتے ہوئے مستقل بنیادوں پر اسے جاری رکھنے کی درخواست کی۔انہوں کہا کہ گلگت اور چترال کے درمیان ہزاروں رشتے اور اور تعلقات کے گہرے مراسم ہیں۔ اس سروس سے سفری اسانیاں پیدا ہونے کے علاوه باہمی تعلقات بھی مستحکم ہونگے اور دونوں علاقوں میں سیاحت فروع پائیگی۔ انہوں نے چیف سکرٹری گلگت بلتستان سے درخواست کی کہ نیٹکو سروس کو جاری رکھنے میں کردار ادا کرے ساتھ ڈپٹی کمشنر اپر چترال سے بھی گزارش کی کہ لاسپور کے مقام پر سڑک کی تنگی کے باعث نیٹکو بسیں مستوج اور بونی نہیں اسکتے لہذا این ایچ اے کے ذریعے جہاں روڈ تنگ ہیں انہیں کشادہ بنا کر بسیں گزرنے کے قابل بنایا جائے۔نیٹکو ٹریفک منیجر حمید الرحمٰن نے کہا کہ 2022 سے شروع کردہ سروس کچھ ناگزیر وجوہات کی بنا تعطل کا شکار رہا اب یہ سروس مستقل بنیادوں پر جاری رہیگا۔اس موقع پر ایم ڈی نیٹکو عزیز احمد جمالی کا شکریہ ادا کیا گیا کہ عوام کو بہتر سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے گلگت ٹو بونی سروس شروع کرنے کی منظوری دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button