Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

اپر چترال بونی میں فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلے احتجاجی ریلی۔

جماعت اسلامی اپر چترال کی کال پر آج بونی میں فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ظلم و زیادتی کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔احتجاجی ریلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر شیر حسین ،دوسرے پارٹیز کے نمائندہ گاں ،وکلا،بازار اور ڈرائیور یونین کے نمائندوں نے شرکت کی ۔احتجاجی ریلی فلسطین کا پرچم اٹھاتے ہوئے اسرائیل کے خلاف اور فلسطینوں کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے بازار سے ہوتے ہوئے فلائینگ کوچ اڈہ بونی پہنچکر جلسہ کی شکل اختیار کی ۔امیر جماعت اسلامی اپر چترال مولانا جاوید حسین اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ حفیظ نعیم الرحمٰن کی شب و روز جد جہد سے آج پاکستان کے تمام جماعتیں اور سول سوسائٹی ایک پیج پر آکر صدائے احتجاج بلند کررہے ہیں یہ کسی پارٹی یا جماعت کا مسلہ نہیں بلکہ عالم اسلام اور عالم انسانیت کا مسلہ ہے جابر اسرائیلی حکمراں فلسطین کے نہتے مسلمانوں کی نسل کشی پر اتر آئی ہے۔ مغربی استعمار مجرمانہ خاموشی سے تماشا دیکھ رہی ہے جو سفاک مجرم کو کھلی چھٹی دینے کی مترادف ہے۔اب تک ہزاروں بچے، خواتین اور مرد اسرائیلی بربریت اور ظلم جبر کے نشانے بنے ہیں عالم اسلام اور دیگر امن کے دعویدار قوتیں اگے آکر اسرائیل کی ظلم کو روکنے میں کردار ادا کریں ۔اپ نے کہا کہ بحیثت مسلمان فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لیے آواز بھی بلند کرتے رہینگے اور الله نے اگر موقع دیا تو جان اور مال سب کچھ اپنے بھائیوں ،بہنوں اور بچوں پر قربان کرنے سے دریع نہیں کرینگے۔اس طرح دعائیہ کلمات کے ساتھ یہ احتجاجی ریلی اختتام پذیر ہوا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button