قومی شناختی کارڈ میں مذہب کاکالم شامل کیا جائے۔شہزادہ محمد رضاء الملک
چترال (ڈیلی چترال نیوز) چترال کے معروف سماجی شخصیت شہزادہ محمد رضاء الملک خراسانی نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ قومی شناختی کارڈ میں مذہب کا کالم شامل کیا جائےکیونکہ پاکستان کو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر اسلام کا قلعہ بنانے کے لئے حاصل کیا گیا تھا۔ جمعہ کے روز چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بابائے قوم محمد علی جناح نے تحریک پاکستان کے دوران واشگاف الفاظ میں دنیا کے سامنے یہ واضح کیا تھاکہ پاکستان میں نظام حکومت قرآن وسنت سے وضع شدہ اصولوں کے مطابق ہوگا جوکہ شریعت محمدی ہے لیکن ان کی رحلت کے بعد یہودیوں کے بنائے ہوئے قادیانیوں نے ملک میں اسلام کے نفاذ کے خلاف بدترین سازش کی اور اس میں کامیاب ہوگئے جس کی وجہ سے اب سات دہائی گزرنے کے بعد بھی یہاں مکمل طورپر اسلامی نظام نافذ نہ ہوسکا۔ انہوں نے کہاکہ قادیانیوں کو اس وقت لگام دینے کی ضرورت ہے جوکہ اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کرکے اور اپنی تشخص چھپاکر مسلمانوں کو دھوکہ دے رہے ہیں اور شناختی کارڈ میں مذہب کا کالم شامل کرکے ان کے راستے کو روکا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ قومی شناختی کارڈ میں مذہب کا خانہ شامل کرنے کے بعد بھی اگر قادیانی اپنا مذہب اسلام ظاہرکرے تو انہیں آئین پاکستان سے غداری کے تحت مقدمہ چلایا جائے کیونکہ قادیانیوں کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 1973ء کے آئین کے تحت غیر مسلم اور اقلیت قرار دے دئیے گئے ہیں۔