Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال ٹاون میں تین دن کے اندر لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ختم کیا جائےبصورت دیگر عوام سراپااحتجاج ہوں گے۔امیر جے آئی وجیہ الدین

چترال(نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی چترال لوئر وجیہ الدین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چترال ٹاون میں ناروا لوڈ شیڈنگ کا کوئی جواز نہیں بنتا، اطلاعات کے مطابق مشینری میں کوئی فالٹ موجود ہے نہ بجلی کی پیداوار میں کوئی کمی پائی جاتی ہے، اس کے باوجود دس گھنٹہ لوڈ شیڈنگ کرنا عوام الناس کو قصدا تنگ کے حربہ کے سوا کچھ نہیں۔ ایک اطلاع کے مطابق لوڈ شیڈنگ کی اصل وجہ بلوں کی مد میں بقایاجات ہیں۔ اگر یہ درست ہے تو ہرگز انصاف نہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ جن جن اداروں اور افراد پر کثیر بقایاجات ہیں، ان کا نام پبلک کر دیا جائے اور مختصر الٹی میٹم کے بعد ان کی کنکشنز منقطع کر دی جائیں۔ چںد اداروں اور کچھ افراد کی لاپروائی کی سزا پوری قوم کو دینا ہر گز قرین انصاف نہیں نہ ہم اس نامعقول طریقے کو مزید برداشت کرسکتے۔
لہذا پیسکو انتظامیہ کو خبردار کیا جاتا ہے کہ بلا وجہ لوڈ شیڈنگ کرکے لوگوں کو بے جا تنگ کرنے کے بجائے بجلی کی بلا تعطل ترسیل کو یقینی بنانے کی کوشش کریں۔ ہم متعلقہ محکمہ پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ تین دن کے اندر ہر حال میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ختم کر دے ورنہ ٹاؤن چترال کے عوام اس زیادتی کے خلاف سراپا احتجاج بننے پر مجبور ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button